مائیکروسافٹ کے خلاف تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی کمشن نے مائیکرو سافٹ اور ٹائم وارنر کمپنی کے اینٹی پائریسی سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی کانٹینٹ گارڈ کو خریدنے کے منصوبے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یورپی کمشن کو خطرے ہے کہ کانٹینٹ گارڈ خریدنے کی ڈیل سے مائیکروسافٹ کے ڈیجیٹل رائٹس مینیجمنٹ پر حاوی ہو جائے گا۔ کمشن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پانچ جنوری تک کر لیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ پہلے ہی یورپی کمشن کی طرف سے عائد کردہ نو سو ستانوے ملین یورو کے جرمانے کے خلاف اپیل کر رہا ہے۔ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ اور ٹائم وارنر نے اپریل میں کاٹینٹ گارڈ میں ژیروکس کے زیادہ تر حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||