BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 July, 2005, 01:29 GMT 06:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ کانظام چلانے پر اختلاف
انٹرنیٹ
یہ تجاویز نومبر میں اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس میں زیر بحث آئیں گی۔
اقوام متحدہ کا ایک گروپ اس بات پر متفق ہونے میں ناکام ہوگیا ہے کہ انٹرنیٹ کا نظام کس طرح چلایا جائے۔

اس گروپ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں چار مختلف تجاویز رکھی گئی ہیں جو انٹرنیٹ کے موجودہ نظام میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرنے سے لے کر اس کے ڈھانچے میں مکمل تبدیلی تک کا احاطہ کرتی ہیں۔

یہ تجاویز نومبر میں اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس میں زیر بحث آئیں گی جو انٹرنیٹ اور معاشرے کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے موجودہ انتظامی ڈھانچے کی سربراہی کے عہدے پر قائم رہنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کا یہ گروپ دو برس پہلے اس وقت بنایا گیا تھا جب انٹرنیٹ پر اقوام متحدہ ہی کی ایک سربراہی کانفرنس اس کے نظام کے بارے میں کوئی اتفاق قائم کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

جینیوا میں ہونے والی اُس کانفرنس میں شریک کئی مندوبین نے اس بات کی حمایت کی تھی کہ انٹرنیٹ کے موجودہ انتظامی ڈھانچے کو چلانے والی تنظیم انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائینڈ نیمز اینڈ نمبرز یا (ICANN) کو قائم رکھا جائے۔ لیکن کئی ترقی پذیر ممالک کو اس تنظیم کے کردار اور اس بات پر اعتراض تھا کہ امریکہ نے اس تنظیم کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔

اب اقوام متحدہ کے اس گروپ نے چار تجاویز رکھی ہیں جو کچھ ایسے ہیں۔

1- اقوام متحدہ کے زیر انتظام گلوبل انٹرنیٹ کونسل نامی ایک ادارہ قائم کیا جائے جن میں مختلف حکومتوں سے ارکان کو شامل کیا جائے اور یہ کونسل امریکہ کی جگہ ICANN کی سربراہی سنبھال لے۔

2- موجودہ نظام میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور ICANN کے حکومتی مشاورتی کردار کو مزید مضبوط کیا جائے اور اسے نیٹ کے معاملات پر بحث کے لئے ایک باقاعدہ فورم بنا دیا جائے۔

3- ICANN کو محض تکنیکی کردار دے دیا جائے اور ایک انٹرنیشنل انٹرنیٹ کونسل بنائی جائے جو اقوام متحدہ کے زیر انتظام نہ ہو اور امریکہ سے ICANN کی سربراہی لے لی جائے۔

4- ایسے تین ادارے قائم کئے جائیں جن میں سے ایک حکومتوں ، کاروباری حلقوں اور پبلک کے لئے ہو، ایک نیٹ ایڈریسز کے مسائل کے لئے اور تیسرا انٹرنیٹ سے منسلک پبلک پالیسی کے مسائل پر بات کرنے کا کام کرے۔

یہ تجاویز اب تیونس میں نومبر کے مہینے میں انٹرنیٹ اور سوسائٹی کے موضوع پر ہونے والی بین القوامی سربراہی کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے۔

لیکن بحث کچھ بھی ایک بات واضح ہے کہ امریکہ کے ساتھ ان تجاویز پر باقی ممالک کا اختلاف ہوسکتا ہے کیونکہ امریکہ نے جولائی کے شروع میں ICANN کی سربراہی کے اپنے کردار کو قائم رکھنے کا دعوی کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد