انٹرنیٹ پر یورپ کی نئی شناخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس کا ایک نیا ڈومین (eu.) یا ڈاٹ ای یو اس سال کے آخر تک لانچ کردیا جائے گا جس کے بعد com. اور uk. کی طرح eu. بھی ویب پر استعمال کیا جائے گا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نئے ڈومین سے افراد اور کمپنیوں کو اپنی یورپی پہچان قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ یورپی یونین کے لئے اس نئے ڈومین کے قیام میں چھ برس کا عرصہ لگا ہے اور اس سلسلے میں ایک قانونی معاہدہ پچھلے ماہ طے کیا گیا ہے۔ پہلے چھ ماہ تک اس ڈومین میں صرف یورپ کی پبلک کمپنیاں اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کے حقوق رکھنے والی کمپنیاں کو رجسٹر کیا جائے گا تاکہ غیر متعلقہ اشخاص اور کمپنیوں کے داخلے کو روکا جاسکے۔ انٹرنیٹ پر ایک نئی جگہ کی سہولت مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں حکام کا خیال ہے کہ اس نئے ڈومین کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا پر یورپ کی سناخت قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||