 |  ہیکرز ونڈوز آپریٹینگ سسٹم میں موجود خامیوں کو استعمال کرتے ہوئے گھریلو کمپیوٹر ہائی جیک کرتے ہیں۔ |
ہیکرز نے انٹرنیٹ پر دس لاکھ سے زیادہ کمپیوٹروں کو ویب سائٹس پر وائرس حملے کروانے اور سپیم ای میل بھجوانے کے لئے ہائی جیک کر رکھا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کمپیٹروں کے ہائی جیک ہونے کے یہ اعداد و شمار جرمنی میں انٹرنیٹ کے سیکورٹی ماہرین کی ایک ٹیم ’ہنی نیٹ‘ نے اکھٹے کئے جنہوں نے کئی ماہ کی تحقیق کے بعد ایسے سو سے زائد نیٹ ورکس کا پتہ لگایا ہے۔ ماہرین کی اس ٹیم نے اس سلسلے میں سب سے بڑے جس نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے اس میں مختلف گھروں میں استعمال ہونے والے پچاس ہزار کمپیوٹر شامل تھے۔ ان نیٹ ورکس کو زومبی نیٹ ورکس کہتے ہیں۔ اس پورے سلسلے کا اس وقت پتہ لگا جب عام استعمال کے گھریلو کمپیوٹر جو بظاہر تو عام اور بے ضرر دکھائی دیتے تھے لیکن ان کے ریکارڈ میں وہ سب کچھ ہوتا تھا جو دور کہیں بیٹھا کوئی ہیکر اس کمپیوٹر سے کرواتا تھا۔ان کمپیوٹروں کو ہائی جیک کرنے میں ہیکرز ونڈوز کے آپریٹینگ سسٹم میں موجود خامیوں کو استعمال کرتے ہیں۔ |