BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 February, 2005, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیپ ٹاپ 100 ڈالر سے کم میں
لیپ ٹاپ
فی بچہ ایک لیپ ٹاپ ترقی کی باعث بن سکتا ہے
امریکہ کی مشہور درس گاہ ایم آئی ٹی کی میڈیا لیب کے سربراہ نکولس نیگروپونٹے نے کہا ہے کہ وہ ایسا لیپ ٹاپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی قیمت سو ڈالر یا اس سے بھی کم ہوگی۔

نیگروپونٹے نے بی بی سی ورلڈ سروس کے پروگرام گو ڈیجٹل کو انٹرویو میں بتایا کہ سستے لیپ ٹاپ سے ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کے فروغ کا کام لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی بچہ ایک لیپ ٹاپ ’نہ صرف اس بچے کی بہتری بلکہ اب اس کے پورے خاندان، گاؤں اور پڑوس کی بہتری کے لیے اہم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بچے اس لیپ ٹاپ کو کتاب کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

نیگرپونٹے نے اپنے لیپ ٹاپ کے بارے میں بتایا کہ اس کی قیمت کم رکھنے کے لیے اسے دوسرے ممالک میں مختلف حصوں کی صورت میں بھیجا جائےگا جہاں یہ مقامی طور پر اسمبل ہوگا۔

سستے لیپ ٹاپ تیار کرنے کے منصوبے کی بنیاد امریکہ میں کیے گئے ایک تجربے پر رکھی گئی ہے جس میں سکول کے بچوں کو گھر کا کام کرنے کے لیے لیپ ٹاپ دیئے گئے تھے۔

یہ منصوبہ بچوں میں کافی مقبول ہوا تھا لیکن ابتدائی طورپر اساتذہ کی طرف سے مزاحمت کی گئی تھی۔ کچھ لیپ ٹاپ ناکارہ بھی ہو گئے تھے۔

لیکن نیگروپونٹے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایسا ہی منصوبہ کمبوڈیا میں کیا تھا۔ انہوں نے دو سکول کھول کر پچیس بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے تھے۔ تین سال میں ان میں سے صرف ایک لیپ ٹاپ خراب ہوا ہے اور بچے بھی بہت خوش ہیں۔ لیپ ٹاپ کتاب کے ساتھ ساتھ ٹی وی، ٹیلی فون اور وڈیو کھیلنے کے کام بھی آتا ہے۔

نیگروپونٹے چاہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ موبائل فون سے زیاہ عام ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’نوکیا‘ سال میں دو سو ملین موبائل فون بناتا ہے۔۔۔۔۔ہم دو، تین یا پانچ سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں‘۔

ان کا منصوبہ ہے کہ وہ دسمبر دو ہزار چھ تک اپنے لیپ ٹاپ تیار کر لیں اور انہوں نے چین میں وزارت تعلیم سے مذاکرات شروع بھی کردیئے ہیں جن سے ایک بڑے آرڈر کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد