BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 January, 2005, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
2005: ہینڈ ہیلڈ کا سال ہوگا
ٹیکنالوجی میں تیزرفتاری سے تبدیلیاں ہورہی ہیں
ٹیکنالوجی میں تیزرفتاری سے تبدیلیاں ہورہی ہیں
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جتنی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں ان سے لگتا ہے کہ دوہزار پانچ ہینڈ ہیلڈ یعنی دستی آلات کا سال ہوگا۔

ہینڈ ہیلڈ کے معنی دستی آلات یا ہاتھ میں سما جانے والے مشینوں کے ماڈل جیسے موبائل فون، پاکٹ میں رکھنے والے کمپیوٹر، چھوٹے چھوٹے ڈیجیٹل کمیرے، آئی پاڈ اور گیمِنگ کیا کھیلوں کے کمپیوٹر وغیرہ۔

اس سال گیمنگ کی صنعت میں دو بڑی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا: پلے اسٹیشن پورٹیبل بمقابلہ نِنٹینڈو ڈی ایس۔

ننٹینڈو ڈی ایس کا امریکہ کی گیمِنگ مارکیٹ پر نوے فیصد قبضہ ہے کیونکہ اس کے ہینڈ ہیلڈ میں اسکرین کو چھوکر مختلف کھیل یعنی گیم پلے کرنے کی سہولت ہے۔

جبکہ پلےاسٹیشن پورٹیبل کو بھی گزشتہ ماہ جاپانی بازار میں آنے کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ لوگوں نے خریدا ہے۔

سن دو ہزار میں موبائل فون پر گیمِ فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی کامیاب رہیں گی کیونکہ اب ٹیلی فون کے نیٹ ورک کافی تیز سہولت فراہم کررہے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سن دوہزار چھ تک دو ارب لوگوں کے پاس موبائل فون ہوگا اور ان میں سے پندرہ فیصد لوگ ضرور کوئی نہ کوئی گیم ڈاؤن لوڈ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد