BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 November, 2004, 12:23 GMT 17:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تصویر کشی، کبھی بھی کہیں بھی
News image
کیمرے والے موبائل فون کے مارکیٹ میں آ جانے سے اب کسی بھی واقعہ کی تازہ ترین تصاویرلینا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

کیمرہ فون رکھنے والے افراد اخباروں کی تازہ ترین خبروں کے لیے نعمت ثابت ہوئے ہیں۔ ایسے افراد رونما ہوتے واقعہ کی تازہ ترین تصویر اتار لیتےہیں جبکہ اخبار کے فوٹوگرافروں کو جائے وقوع پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔

اگرچہ مشہور شخصیات ان نئے موبائل کیمرہ والے پاپارازی فوٹوگرافروں سے زیادہ خوش نہیں کیونکہ ان کی آمد سے ستاروں کی نجی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

لاس اینجیلس کے ایک اخبار نے اپنے فوٹوگرافروں کو رپورٹنگ کے لیے کیمرے والے فون فراہم کیے ہیں۔

یہ ایک ایسے رواج کا آغاز ہے جس میں بہتر کوالٹی کے کیمرہ فونوں کےمارکیٹ میں آنے کے بعد اضافہ ہو گا۔

گزشتہ ہفتے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کے ایک مقامی اخبار نے مقتول فلمساز تھیو واں گوغ کی لاش کی ایک ایسی تصویر شائع کی تھی جو کہ ایک کیمرہ فون سے وقوعہ کے چند لمحات بعد لی گئی تھی۔

اخبار کے ایڈیٹر پیٹر شونین کا کہنا تھا کہ ’ وہ تصویر ہی اصل کہانی تھی‘۔

بات اب روایتی میڈیا کے عام لوگوں سے خبر کے مواد خریدنے تک نہیں رہی بلکہ اب تازہ ترین صحافت آن لائن ڈائری اور ویب لاگ کی شکل میں سامنے آ رہی ہے۔ صحافت کی یہ شکل امریکی الیکشن میں واضح طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

ڈیجیٹل آرٹسٹ ہنری ریچلڈ نے بتایا کہ ’ لوگ زیادہ تر اپنا کیمرہ ہر وقت اپنے ساتھ نہیں رکھتے جبکہ موبائل فون ہر وقت ان کے پاس ہوتا ہے۔ جونہی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے لوگ اپنے کیمرہ فون کا استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں‘۔

کیمرہ فون کو مثبت مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکہ کی ریاست الباما میں کیمرہ فون کو بچوں سے متعلقہ جرائم اور موقع واردات کی تصاویر اتارنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کی مدد سے حکام کئی جنونی ملزمان کو سزا دلوانے میں کامیاب رہے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عدالتوں نے موبائل فون سے لی گئی تصاویر کو بطور ثبوت تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد