BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2003, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اپنی انگلیوں کو بولنے دیں
نئی تکنیک

جاپان کی ایک کمپنی نے ایسا فون ایجاد کیا ہے جو گھڑی کی مانند کلائی پر باندھا جاسکتا ہے اور فون کے ’ائیر پیس‘ یا سننے والے حصے کی جگہ انسانی انگلی، آوازیں کان تک منتقل کرتی ہے۔

نت نئے فون کی ایجادات کی دوڑ میں یہ ایک نئی پیش رفت ہے۔

جاپانی کمپنی این ٹی ٹی کے ماہرین کے مطابق یہ فون آواز یا بات چیت کو متحرک لہروں میں تبدیل کردیتا ہے جوکہ بذریعہ انسانی انگلی کان تک پہنچتی ہیں اور یوں اپنی ہی انگلی سے آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔

اس فون کا اصل حصہ کلائی پر باندھا جانے والا حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق فون موصول ہونے پر اگر کلائی پر بندھے فون والے ہاتھ کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کو باہم ملایا جائے اور پھر انگلی کو کان کے نزدیک لے جایا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ فون کرنے والا کون ہے جبکہ کلائی پر لگے مائیکروفون میں جواب دیا جاسکے گا۔ کال ختم کرنے کے لئے بھی انگلی اور انگوٹھے کو جوڑنا کافی ہوگا۔

اس فون میں کوئی بٹن نہیں ہے تاہم فون ملانے کے لئے اب نمبر ڈائل کرنے کی ضرورت نہیں، صرف فون کے مائیکروفون میں نمبر بولنا ہی کافی ہوگا۔

تاہم ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکے گا کہ آیا اس فون سے تحریری پیغام بھیجا جاسکتا ہے یا نہیں۔

اب تک این ٹی ٹی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس نئی ایجاد کو مارکیٹ میں لانے کے لئے کتنا عرصہ درکار ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد