آپ کی زندگی میں موبائل فون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں وزارتِ مواصلات کی پیش گوئی کے مطابق سن دو ہزار چار کے آخر تک موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد زمینی فون استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہو جائے گی۔اس وقت سات فیصد بھارتی ٹیلی فون استعمال کرتے ہیں جب کہ دس سال پہلے یہ تعداد صرف ایک فیصد تھی۔ حکام اِس اضافے کی وجہ موبائل فون بتاتے ہیں۔ دنیا بھر میں بھی یہی رجحان ہے جہاں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ بھارت میں موبائل فون کے نئے صارفین میں رکشہ ڈرائیور اور گھریلو ملازمین شامل ہیں۔ موبائل فون سے اب صرف فون ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال اور لکھنے پڑھنے کا رواج بھی عام ہوتا جارہا ہے۔ آپ کی زندگی میں موبائل فون سے کیا تبدیلیاں آرہی ہیں؟ آپ کے علاقے میں لوگ موبائل فون کا استعمال کس لئے کرتے ہیں؟ موبائل فون سے متعلق اپنے تجربات ہمیں لکھئے۔ یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں محمد جلیل، امریکہ: موبائل فون ایک ضرورت ہے، لگژری نہیں ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ لوگ اس سہولت کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ سید رفاقت حسین شاہ، سعودی عرب: سعودی عرب کی سڑکوں پر ہونے والے نوے فیصد حادثے موبائل فون کی وجہ سے ہوتے ہیں جن کے سبب کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ہمایوں غلام احمد چوہدری، ساہیوال: موبائل فون کارآمد چیز ہے اور لوگوں سے رابطہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اکبر خان نیازی، راولپنڈی: موبائل فون کی وجہ سے دفتر والوں کے علاوہ بھی بہت سے لوگ رابطہ کر کے بلا لیتے ہیں۔ آصف محمد، کراچی: میری رائے میں موبائل فون ایک نہایت ہی مفید چیز ہے اور اسے استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم گھر بیٹھے اور پی سی او جائے بغیر ہی لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ طارق، سرگودھا: موبائل فون اب ایک عذاب بن گیا ہے۔ اگر موبائل جیب میں ہو تو اسے بند کرنے کو جی نہیں چاہتا اور اگر ہاتھ میں ہو تو بھکاری جان نہیں چھوڑتے۔ فیصل کھوکھر، ملتان: کہتے ہیں کہ عاشق کے بغیر زندگی نامکمل ہے اور موبائل فون کے بغیر عاشق نامکمل ہے۔ جہاں بھی، جب بھی کسی کی یاد آئے تو اسی وقت بات کر لو۔ ہدایت اللہ، کوہاٹ: میں موبائل فون کا انتہائی شوقین ہوں اور یہ بہت اچھی چیز ہے خصوصاً فوری رابطے کے لیے۔ شاہد سجاد بٹ، نجران: موبائل اب ایک اہم چیز بن گیا ہے۔ میرا دوست کسی الیکٹرک کمپنی میں ایک بار پاور مشین میں بند ہو گیا تو اس نے فوراً موبائل فون سے رابطہ کیا جس کے باعث میرے دوست کی جان بچانا ممکن ہوا۔ مدن لال کھتری، حیدر آباد: کراچی میں یہی ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی بندوق تان کر موبائل چھین لے گا یا پھر جیب کٹ جانے سے فون کے چوری ہونے کا دھڑکا رہتا ہے۔ پاکستان میں ایک اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ جب بھی دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے موبائل فون پر گیمز کھیلتے رہتے ہیں۔ اسرار احمد فاروقی، کینیڈا: سب باتیں صحیح ہیں لیکن میں جب پاکستانی ڈرامے دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ سارا ٹی وی کا ڈرامہ اور عام زندگی کا محور صرف موبائل فون ہی ہے۔ ہم پاکستانی ہر نئی چیز کو سٹیٹس سمبل کیوں بنا لیتے ہیں۔ خالد محمود، کراچی: میرے خیال میں آپ کی بات بالکل درست ہے۔ محمد تاج الدین تاج، العین: موبائل فون لو کرنے میں زیادہ استعمال ہو رہے ہیں۔ اسامہ عزیر کامل، لاہور: موبائل ہمارے لیے ایک نعمت ہے لیکن اس کا استعمال ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔ ستار ترین میر، پاکستان: موبائل فون آج کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ماجد علی چوہدری، گوجر خان: میرے خیال میں حالیہ اطلاعات کے مطابق موبائل فن کے فوائد کے علاوہ اس کے بہت سے جسمانی نقصانات بھی ہیں۔ یہ نقصانات بی بی سی ڈاٹ کام پر بھی پڑھنے میں آتے رہے ہیں۔ امجد علی سید، ملیر: خدا ہماری مدد کرے کہ ہم موبائل کا صحیح استعمال سیکھیں، تمام چیزیں انسانی سہولت کے لیے ایجاد کی جاتیں ہیں لیکن ہم موبائل کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ فیروز خانزادہ: موبائل فون بہت ہی اچھی چیز ہے مگر پاکستان میں اس کے نرخ بہت ہی زیادہ ہیں جبکہ انڈیا میں ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں کمپنیوں کی طرح لوٹ مار نہیں کر رہی ہیں۔ اگر پاکستان میں بِلنگ درست ہو تو یہاں بھی اس کا استعمال بڑھ جائے۔ انصار مرزا، وزیرآباد: میرے خیال میں موبائل فون کاروبار کے لیے بہت اہم ضرورت بن گیا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اس کی وجہ سے لوگ ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ محمد عامر خان، کراچی: موبائل فون نے اپنا سفر ایک لگژری کی حیثیت سے شروع کیا تھا لیکن اب یہ ایک عام ضرورت بن گیا ہے۔ نئے اور جدید فونوں نے کمپیوٹر کی ضرورت کو بھی کم کر دیا ہے۔ یاسر، جنڈیلہ: موبائل اس لیے ایک اچھی چیز ہے کہ آپ پوری دنیا سے رابطے میں رہتے ہیں۔ علی اصغر کھوسو، نور پور: ہم دیہات کے رہنے والوں کے لیے موبائل فون سے واقفیت محض سننے کی حد تک تھی لیکن اب یہ گاؤں میں بھی عام ہونے لگے ہیں۔ پہلے پہل لوگ اسے دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن بعد میں اس کی اہمیت کا حساس ہوتا ہے۔ معین افضل چوہدری، پاکپتن: موبائل دیگر فونوں سے سستا پڑتا ہے اور اس کے بغیر لوگ ادھورے ہیں۔ آئی بی، کراچی: موبائل فون ایک لازمی جز تو ہے ہی لیکن اس کے استعمال کے آداب پر توجہ دیتی چاہیے۔ اشتیاق میاں، پاکستان: موبائل فون بہت ہی مفید چیز ہے خاص طور پر جب انسان کسی ہنگامی حالت میں ہو۔ یونس راجہ، سعودی عرب: آج کل موبائل فون زندگی کی ضروریات میں شامل ہو گیا ہے۔ اس کے ذریعے ہم اپنے کام اور گھر والوں سے رابطہ بنائے رکھ سکتے ہیں۔ فیاض محمد، پاکستان: موبائل فون نے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں موبائل فون کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ایم عطا اللہ، پاکستان: موبائل فون کو اگر صرف ضرورت کے لیے استعمال کیا جائے تو بہتر ہے، لیکن اس کا فضول استعمال وقت کی بربادی ہے۔ مغیث خان، پاکستان: موبائل فون کے فائدے بھی ہیں اور نقصان بھی۔ آج کل موبائل فون کے بغیر زندگی دشوار ہو گئی ہے۔ زید خان، سعودی عرب: آج کل موبائل فون بہت ضروری بن گیا ہے۔ ظہیر لشاری، پاکستان: موبائل فون فیشن سے زیادہ ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ اس سے ہم بہت ساری مشکلوں سے بچ جاتے ہیں، مگر کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال صحیح نہیں ہے۔
قمر مقصود، کراچی، پاکستان: موبائل فون ایک اچھی چیز ہے جس کے ذریعے ہر وقت اپنوں کا ساتھ رہتا ہے۔ مگر کراچی جیسے بڑے شہر میں موبائل چوری ہو جانے یا چھن جانے کا بھی اتنا ہی ڈر لگا رہتا ہے۔ محمد عمران، پاکستان: دنیا میں ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور نقصان بھی۔ انسان کی بنائی ہوئی کوئی بھی چیز بہترین نہیں ہو سکتی۔ موبائل ایک اچھی چیز ہے مگر اس کا صحیح استعمال ہونا ضروری ہے۔ فحیم عابد، پاکستان: موبائل زندگی کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔ رضا بخاری، پاکستان: اگر آپ کے پاس موبائل ہے تو آپ کا پتا لگانا بہت آسان ہے۔ عمر نواز، پاکستان: موبائل فون ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔ مگر آج کل لوگ دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ کامران، پاکستان: موبائل آج کل کی دنیا میں بہت ضروری بن گیا ہے۔ محمد اعجاز، آزاد کشمیر: آج کل موبائل سب کی ضرورت بن گیا ہے اور اس کے بغیر اپنا آپ نامکمل لگتا ہے۔ محمد اصغر کھوکھر، پاکستان: موبائل فون ایک بہت اچھی چیز ہے لیکن اسے استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ مسجد میں آتے وقت اسے آف کر لیا کریں۔ اویس: دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلی بڑی عید میں میرے دوست نے جانور خریدنے سے پہلے قریباً درجن بھر جانوروں کی تصویریں اپنے والد کو میسیج کیں اور ان کی پسند پر جانور خریدا۔ الطاف، کوٹی، پاکستان: میرے پیشے کے لیے موبائل فون بہت ضروری ہے۔ یہ اس دور کی بہت بڑی ایجاد ہے۔ مہر نواز خان، پاکستان: میرے خیال میں یہ اچھی چیز ہے مگر بہت مہنگی ہے۔ فاروق، پاکستان: میرے لیے یہ بہت ہی فائدہ مند چیز ہے کیونکہ اس کی وجہ سے میں جب چاہوں اپنی ماں سے بات کر سکتا ہوں۔ افتخار خان، پاکستان: موبائل ایک بڑی مصیبت ہے جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہے۔ فضل وہاب فصل، پاکستان: موبائل ہمارے لیے بہت مفید چیز ہے۔ راشد محمود قریشی، پاکستان: موبائل بہت اچھی چیزہے مگر ہمارے علاقے میں لوگ انہیں دوسروں پر دھاک جمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خان ارباب، کراچی: موبائل فون والے فون کرنیوالوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور سامنے بیٹھے ہوئے شخص کے ساتھ اخلاقی فرض بھول جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور استعمال کرنیوالے دونوں کا ہی قصور ہے۔ اشتیاق احمد، یو اے ای: موبائل ایک سردرد ہے۔ اب میرے پاس آنسرِنگ مشین ہے۔ اب میں آرام سے ہوں۔ طاہر فاروق آرائن، میروا گورچانی: موبائل کے بارے میں لوگ اس حد تک چلے گیے ہیں کہ بیوی ہو یا نہ ہو موبائل ضرور ہونا چاہئے۔ عبدالعلیم، ناگویا، جاپان: یہاں موبائل کی ہمہ وقت ضررت کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ کئی بار مجھ سے فون گم ہوگیا اور جب ذرا سی تلاش کے بعد وہ مجھے نہیں ملا تو بجائے اس کے کہ میں چند اور گھنٹے موبائل کو تلاش کرنے پر ضائع کروں، یا موبائل کے بغیر رہنا گوارہ کروں، میں فورا جاکر اسی نمبر پر نیا موبائل فون لے لیتا ہوں اور بعض اوقات مجھے اس پر پینتیس ہزار ین یعنی لگھ بھگ اٹھارہ ہزار پاکستانی روپئے دینا پڑے۔یہ اس لئے کہ میں گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہوں اور موبائل کے بغیر چند گھنٹے گزرنے کا مطلب ہے اتنا ہی نقصان! محمد طارق خان، پشاور: سیل فون کی کوئی اتنی بھی ضرورت نہیں ہے، یہ صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ سید ندیم حیدر، کراچی: میرے خیال میں تو ٹینیج کو موبائل فون کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ ہارون رشید، سیالکوٹ: ہمارے گھر میں سب بھائیوں کے پاس موبائل فون ہے اور مجھے یہ احساس رہتا ہے کہ میں دور رہتے ہوئے بھی ان کے بہت قریب ہوں، میں کسی بھی پل کسی بھی لمحے ان سے بات کرسکتا ہوں اور ان کی خیریت پوچھ سکتا ہوں، اپنی خوشی بتا سکتا ہوں اور اپنا حال بتا سکتا ہوں۔ عاصم افضال، گجر خان: میرے لیے تو موبائل کی سب سے مزے دار چیز میسجِنگ ہے۔ ضیاء المصطفیٰ، اسلام آباد: میرے خیال میں موبائل فون کی وجہ سے جہاں کافی ساری مشکلات حل ہوئی ہیں وہاں کچھ مسائل بھی پیدا کردیے ہیں۔ لیکن پھر بھی اس سے لوگوں کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
خلیل اخون، بہاول نگر: یہ اچھی جدید سائنسی ترقی ہے۔ ہر جگہ ہر وقت اپنوں سے رابطہ رہتا ہے۔ جہاں فون نہیں لگ سکتا وہاں یہ آسانی سے کام کرتا ہے۔ اس سے خوش گوار تبدیلیاں آرہی ہیں۔ خاص طور پر رورل علاقوں میں رابطے کا سہولت ہے۔ معظم، جنوبی کوریا: میں عرصے سے موبائل فون استعمال کررہا ہوں پاکستان میں بھی کیا اب پردیس میں بھی استعمال کررہا ہوں۔ خالد، کراچی: دنیا میری مٹھی میں! فیصل چانڈیو، حیدرآباد: ہر چیز کا پلس اور مائنس پہلو ہوتا ہے، اور میں سمجھتا ہوں تیسری دنیا کے ممالک منفی پہلوؤں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جیسا کہ ہمارے ملک میں نائٹ فری پیکج والے موبائل پر لڑکے اور لڑکیاں مصروف نظر آتی ہیں اور اب کرپشن کو بھی موبائل کردیا ہے۔ عمران سیال، کراچی: لوگ اکثر موبائل فون دوسری چیزوں کے لئے استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کسی کے فوٹو لینا،یا اپنے ہزاروں فون نمبر لکھنا لیکن بہت کم لوگ ہی ایسے ہیں جو موبائل فون کو فون کے لئے استعمال کرتے ہوں۔ موبائل فون پر کال کے چارج اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی اپنے موبائل سے کال کرنے کی زحمت ہی نہیں کرتا۔ ہر کوئی ڈرتا ہے کہ کہیں اس کا کارڈ ختم نہ ہوجائے۔ محمد خان، اٹک: میرا تو ایک منٹ بھی موبائل کے بغیر نہیں گزرتا۔ عمر آفتاب، کارڈِف: موبائل فون ایک سہولت سے بڑھ کر ضرورت بن گئی ہے۔ جس کے بغیر گزارا بہت مشکل لگتا ہے۔ اس بات کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب کبھی ایک دن کے لئے بھی موبائل سیٹ گم ہوجائے۔
راحت ملک، راولپنڈی: جب بھی ایجادات ہورہی ہیں حیران کن اور انسانی زندگی میں مفید ترین ہیں۔ ان میں ایک موبائل فون بھی ہے۔ اس سے ایک اپنے گھر والوں سے اور دوستوں سے ہر وقت اٹیچ رہتا ہے، سب سے بڑھ کر جب آپ سفر میں ہوں مشکل حالات اگر ہوجائیں تو آپ دوسروں کو مطلع کرسکتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے راولپنڈی میں ایک بلڈنگ گرگئی، کچھ لوگ ملبے میں دبے تھے جن نے اپنے گھر والوں کو موبائل فون کیا اور ان کی جان بچانے کے لئے اہلکار مصروف عمل ہوگئے۔ ظہیر بابر، روم: اس دور میں موبائل کے بغیر ہم نامکمل ہیں۔ حسن، لاہور: موبائل فون نے میری زندگی بدل ڈالی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کہیں بھی ہوں اور اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے تو آپ پکڑے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس کے بہت سے فائدے ہیں: ایس ایم ایس، موبائل بینکِنگ، انٹرنیٹ، وغیرہ۔۔۔۔ نجیب الرحمان، جنوبی کوریا: جس علاقے میں میں رہتا ہوں یہاں تو موبائل زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے، کوریا میں سکول کے بچے بھی موبائل رکھتے ہیں، فیملی کا ہر فرد وقفے وقفے سے موبائل پر ایک دوسرے سے رابطہ رکھتا ہے، اس طرح دور ہوکر بھی سب ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ شاپنگ بھی فون پر ہی ہوجاتی ہے، وڈیو گیمس، انٹرنیٹ، فوٹو میکِنگ وڈیو مووی سب موبائل پر موجود ہیں۔ فون پر کسی کا فوٹو بنایا، مووی بنایا، موبائل فون نے انسان کو انسان کے قریب کردیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||