پہلا موبائل فون وائرس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موبائل فون کے ذریعے وائرس بھیجا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں اینٹی وائرس کمنپیوں کو اس قسم کا وائرس بھیجا گیا۔ ابھی تک وائرس سے کسی قسم کے انفیکشن کی خبر نہیں ملی ہے اور یہ بالکل بے ضرر ہے لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موبائل فون خطرے میں ہیں اور کبھی بھی وائرس لکھنے والے انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کیبر نامی وائرس فون اور سمبین اوپریٹنگ سسٹم کے ذریعے چلنے والی چیزوں کو نشانہ بناتا ہے۔ جب وائرس والی فائل فون میں آتی ہے تو فون کی سکرین پر لفظ ’ کیرائب‘ لکھا جاتا ہے۔ اور جب بھی موبائل فون کو آن کیا جائے گا تو وائرس خود ہی اپنے آپ کو فون میں لانچ کر دے گا۔ اس کے بعد وہ اسے سکین کرے گا کہ کس طرح دوسرے فونز تک رسائی حاصل کے جا سکے۔ جن کمپنیوں کو یہ وائرس بھیجا جا چکا ہے ان میں ایف۔سیکیور نامی ادارہ بھی ہے اور خیال ہے کہ یہ 29a نامی گروپ نے بھیجا ہے۔ ایف سیکیور کے برطانیہ کے مینیجر میٹ پیئرسی کے مطابق یہ گروپ خطرناک وائرس نہیں بھیجتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شواہد بھی ہیں کہ ان کا کوڈ دوسروں کے ہاتھ لگ گیا اور ’میں بالکل حیران نہیں ہوں گا کہ اگلے چند مہینوں میں کوئی اس کا غلط استعمال کرے‘۔ اس طرح کا وائرس فون میں موجود دوسروں کے نمبروں کو ختم کر سکتا ہے، فون پر موجود معلومات کو تباہ کر سکتا ہے اور خود بخود ہی فون سے پیغامات بھیج سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||