موبائل سے ہوا میں پیغام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نوکیا نامی کمپنی ایک ایسا موبائل فون بنا رہی ہے جس کے ذریعے پیغام ہوا میں لکھ کر بھی بھیجنا ممکن ہو جائے گا۔ جس کے بعد اب ہوا میں دیکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ نئے فون کے عقبی حصے میں ایسا نظام لگا ہو گا جس کو استعمال کرکے پیغام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی صرف فون ہوا میں لہرایا جائے گا ایک روشنی جھپکے گی اور مطلوبہ پیغام دکھائی دینے لگے گا۔ انسانی وژن کی شعبدہ گری نے لفظوں کی ترتیب کو ایسے پیغام میں تبدیل کر دیا جو ہوا میں موجود رہے گا اور موبائل فون کی لہرائے جانے سے پیدا ہونے والے جھماکے کے ذریعے متحرک ہو جائے گا۔ یہ ٹیلی فون اس سال موسمِ گرما میں فروخت کے لیے بازاروں میں آ جائے گا۔ موبائیل کے عقبی حصے پر بارہ روشنیاں لگی ہوئی ہوں گی جو لفظوں کے ہجے کریں گی اور ان کا علامتوں میں اظہار کریں گی۔ ہوا کے دوش پر اس طرح جانے والے پیغام اور زیادہ مختصر ہوں گے کیونکہ یہ نظام زیادہ سے زیادہ پندرہ کریکٹر پر مبنی پیغام کی ترسیل کر سکے گا۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ اس پیغام کو دن کی روشنی کے دوران چھ میٹر کی دوری سے دیکھا جا سکے گا تاہم جب روشنی کی سطح اور زیادہ کم ہو گی تو اسے کچھ دوری سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||