BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 May, 2004, 07:45 GMT 12:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیسر کے خالق کے لئے چندے کی مہم
سیسر سپورٹ گروپ
’یہ تمام کارروائی ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے‘
سیسر نامی کمپیوٹر وائرس نے جہاں ہزاروں کمپیوٹرز کو متاثر کرکے اسے استعمال کرنے والوں کو تنگ کیا وہیں اس وائرس کے خالق کے کچھ مداح بھی ہیں۔

کچھ لوگوں نے سیسر سپورٹ گروپ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی ہے جو سیسر پروگرام تخلیق کرنے والے سوین جیشان کے لیے فنڈز اکٹھے کررہی ہے۔ اس وائرس کے پھیلنے کے بعد جیشان کو اوائل مئی میں جرمنی سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ خطرناک پروگرام تخلیق کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ اب انہیں رہا تو کردیا گیا ہے تاہم ان پر کمپیوٹر سبوتاژ کرنے کے الزامات کی تفتیش جاری ہے۔

سیسر وائرس یکم مئی سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس نے نہایت تیزی سے ہزاروں کمپیوٹرز کو متاثر کرڈالا۔ سوین جیشان کو سات مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اگر ان پر کمپیوٹر سبوتاژ کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ لیکن اب سیسر سپورٹ گروپ نے ان کی حمایت میں سر اٹھایا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائی ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ جب جیشان نے یہ پروگرام بنایا تھا تو ان کی نیت اچھی تھی اور اس کا مقصد کچھ اور تھا۔ لیکن یہ تنظیم اب تک زیادہ فنڈز نہیں جمع کرسکی ہے۔ آخری اطلاعات تک کل ستاون پاؤنڈز جمع ہوسکے تھے جس میں سب سے زیادہ چندہ دس پاؤنڈ دیا گیا جبکہ سب سے کم صرف ایک سینٹ!

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد