سیسر کا ’خالق‘ گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے بعد میں یہ تسلیم کیا کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے کمپیوٹروں کو خراب کرنے والا وائرس اس نے بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو گرفتار کئے گئے اٹھارہ سالہ نوجوان کا تعلق جرمنی کے شہر روٹنبرگ سے ہے جو لوئر سیکسونی میں ہے۔ اس کے متعلق اور کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ سیسر وائرس مائیکروسافٹ کے سسٹم پر حملہ کرتا ہے اور کمپیوٹر کو بار بار بند کر دیتا ہے۔ دنیا بھر میں متعدد کاروباری ادارے اور دفاتر سیسر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں امریکہ، یورپ اور ایشیا کے بینک، یورپی اتحاد کا صدر دفتر اور تائیوان کا ایک پوسٹ آفس بھی شامل ہے۔ اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ جرمن نوجوان اکیلا کام کر رہا تھا یا وہ کسی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||