BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 December, 2003, 09:09 GMT 14:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وینڈی‘ کے فحش وائرس کا حملہ
سپیم ہاس پروجیکٹ
اس ویب سائیٹ پر تیسری مرتبہ وائرس کا حملہ ہوا ہے

غیر ضروری ای میلز یا سپیم سے نمٹنے والے ادارے اب ایک نئے وائرس کی زد میں ہیں جو ان ادادوں کی ویب سائٹس کو غیر ضروری ڈیٹا سے بھر دیتا ہے۔

میمئل ایل ونڈوز نامی یہ وائرس ایک عورت کی جانب سے ای میل کی شکل میں موصول ہوتا ہے جس میں ’وینڈی‘ اپنے ایک جنسی تجربے کی روداد بیان کرتی ہے اور پڑھنے والے کو تصاویر دکھانے کی پیشکش بھی کرتی ہے۔

اس ای میل کے ساتھ جڑی تصاویر کی اٹیچمنٹ کھولنے پر کمپیوٹر استعمال کرنے والے کا سامنا ایک ایسے وائرس سے ہوجاتا ہے جو کمپیوٹر میں موجود تمام ای میل پتوں پر اپنے آپ کو بھیجتا یا فارورڈ کردیتا ہے۔

متاثرہ کمپیوٹر کے ذریعے یہ وائرس ان آٹھ ویب سائٹس میں سے ایک کو نشانہ بناتا ہے جو غیر ضروری ای میلز سے نمٹنے کا کام کررہی ہیں۔

بیشتر وائرسز کی طرح میمئل ایل وائرس بھی مائیکرو سافٹ ونڈوز اور اس کے آؤٹ لک ای میل پروگرام کو نشانہ بناتا ہے۔

یہ وائرس کمپیوٹر استعمال کرنے والوں تک مختلف طریقوں سے رسائی حاصل کرتا ہے۔ کبھی ایسی ای میل کی شکل میں جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ سے ایک سی ڈی کی قیمت ادا کی گئی ہے جس میں جنسی نوعیت کی تصاویر تھیں۔

یہ جعلی پیغام ایک ای میل پتہ بھی دیتا ہے جس پر کمپیوٹر استعمال کرنے والا اس صورت میں اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے جب اس کے کارڈ کو غلط استعمال کیا گیا ہو۔ لیکن یہ ای میل پتہ درحقیقت غیر ضروری ای میلز سے نمٹنے والے ایک ادارے سپیم ہاس پروجیکٹ کی ویب سائیٹ کا ہے۔

سپیم ہاس پروجیکٹ کے بانی سٹیو لنفرڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی بے شمار شکایات کی ای میلز موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس سازش کے پیچھے کون ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد