| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اور اب ملٹی میڈیا موبائل
موبائل فون جب منظر عام پر آئے تھے تو ان پر بات کرسکنا ہی بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ لیکن اب جدید ترین موبائل فونز پر آپ ٹیکسٹ اور ملٹی میڈیا میسجنگ، ای میل، کیلنڈر یہاں تک کہ تھری ڈی گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔ یعنی موبائل فون اب ’سمارٹ‘ فون بن گئے ہیں۔ جدید موبائل فونز بازار میں متعارف کرانے اور انہیں فروغ دینے میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی نوکیا پیش پیش ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ دو ہزار چار میں کلر سکرین، جاوا اور ملٹی میڈیا سروس (ایم ایم ایس) والے دس کروڑ موبائل فون بنائےگی۔ نوکیا کی نئی حکمت عملی کا مرکزی عنصر یہ ہے کہ ہم گھر، دفتر یا چلتے پھرتے جو بھی کرتے ہیں اس کے کئی پہلو موبائل فونز پر منحصر ہو جائیں گے۔
نوکیا نے اس کے ساتھ ہی ایک ایسا سافٹ ویئر نظام بنانے کے لئے دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے جس سے سمارٹ فونز کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے ڈاٹا اور دیگر سروسز کا تبادلہ ممکن ہو۔ کمپنی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ’ایسا سافٹ ویئر بنانا ایک کمپنی کے بس میں نہیں ہے۔‘ عام نوکیا فونز میں سِمبیان (Symbian) آپریٹنگ سِسٹم استعمال ہوتا ہے، تاہم اس کے نئے سمارٹ فون ایک نئے نظام Series 60 پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئر پلیٹ فارم ایک ایسا نظام ہے جس سے سمارٹ فونز میں کئی طرح کی اختراعات کا موقعہ مل جائےگا۔ نوکیا کے Series 60 کو سونی ایرِکسن کے P800 اور 900 فونز پر استعمال ہونے والے Symbian UIQ سافٹ ویئر سے مقابلہ ہے۔ Series 60 کی بدولت تھرڈ پارٹی ڈیولپرز تھری ڈی گرافکس، گیمز کی سہولیات، بہتر یوزر انٹرفیس جسی چیزیس بنا سکتے ہیں۔ جس سے بقول نوکیا کے صارفین کو سمارٹ فونز پر’بہتر ملٹی میڈیا‘ سہولیات مل سکتی ہیں۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک دنیا بھر میں اس سافٹ ویئر کے تحت چلنے والے ایک کروڈ فون استعمال میں ہونگے۔ سیمسنگ، سیمینز اور نئی کمپنی سینڈو کے بنائے ہوئے نو ہینڈ سیٹز میں سیریز ساٹھ کا استعمال ہوتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||