BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 January, 2005, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرقانونی استعمال پر کارروائی
News image
غیر قانونی صارفین کی وجہ سے مائیکروسافٹ کو ہر برس کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔اس کارروائی کے تحت آپریٹنگ سسٹم کے حفاظتی پہلوؤں تک ان افراد کی پہنچ کو محدود کر دیا جائے گا۔

ونڈوز جینئین ایڈوانٹج سکیم نامی اس پروگرام کے تحت جون 2005 کے بعد سے آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے افراد کو اس کے اصل ہونے کا ثبوت مہیا کرنا پڑے گا۔

اگرچہ ان اقدامات کے باوجود غیر قانونی طور پر ونڈوز استعمال کرنے والے افراد کچھ حفاظتی پہلوؤں تک رسائی حاصل کر سکیں گے مگر یہ رسائی بالکل محدود پیمانے کی ہوگی۔

مائیکرو سوفٹ باقاعدگی سے اپنے صارفین کے کمپیوٹروں اور ان میں استعمال کیے جانے والے ونڈوز سافٹ وئیر کے اپ ڈیٹ جاری کرتا رہتا ہے۔

ونڈوز جینئین ایڈوانٹج سکیم نامی پروگرام پر عملدرآمد کے بعد غیر قانونی طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلنے والے پروگرام دیگر ڈاؤن لوڈ شدہ مواد تک بھی رسائی نہیں کر سکیں گے۔

وہ افراد جو کہ حفاظتی پہلوؤں کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں گے، انہیں یا تو شناختی نمبر مہیا کرنے ہوگا یا ان کے کمپیوٹروں پر مائیکروسافٹ ایک شناختی پروگرام چلائے گا۔

مائیکروسافٹ کے جاری کردہ اپ ڈیٹ صارفین کے کمپیوٹروں اور ان میں استعمال شدہ سافٹ وئیر کو وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اپنے وسیع استعمال کی بنا پر ہیکروں اور وائرس پھیلانے والے افراد کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی ان حملوں کے ساتھ ساتھ ونڈوز کے غیر قانونی صارفین کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے مائیکروسافٹ کو ہر برس کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے جنوری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ 90 فیصد کمپیوٹروں میں پائے جانے والے سپائی وئیر اور دیگر وائرس کو صاف کرنے کے لیے ایک حفاظتی پروگرام جاری کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد