BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 03 December, 2004, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ بلاگ کی دنیا میں
ایم ایس این سپیسز
ایم ایس این سپیسز
مائیکروسافٹ نے ’ایم ایس این سپیسز‘ کے نام سے ایک نئی سروس شروع کرنے والی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے بلاگز یا آن لائن ڈائری شروع کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں مائیکروسافٹ اپنی مدِّمقابل کمپنیوں گوگل اور اے او ایل سے پیچھے ہے جو لوگوں کو پہلے ہی اس طرح کی خدمات فراہم کرتی ہیں جن کے ذریعے وہ باآسانی اپنے بلاگ شروع کرسکتے ہیں۔

’بلاگ‘ جو لفظ ویب لاگ سے بنا ہے اور ایک طرح کی نجی ڈائری کے انداز میں لکھا جاتا ہے۔ یہ نیٹ پر آنے والوں میں اپنی آراء اور اپنیاں زندگیوں کے بارے میں لکھنے کے لیے پچھلے کچھ چند سالوں میں بہت مقبول ہوگیا ہے۔

اس وقت نیٹ پر موجود بلاگز کے مکمل اعدادوشمار تو موجود نہیں تاہم ان پر تحقیق کرنے والی ایک کمپنی ٹیکنوراٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے اٹھارہ مہینوں میں ہر ساڑھے پانچ ماہ بعد بلاگز کی تعداد دوگنا ہوتی رہی ہے۔ اس کمپنی کے اندازے کے مطابق اس وقت اڑتالیس لاکھ بلاگز نیٹ پر موجود ہیں اگرچہ کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک چوتھائی سے کم باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔

ایم ایس این سپیسز ہر ایم ایس این یا ہاٹ میل اکاؤنٹ رکھنے والے کے لیے مفت مہیا کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے لوگ تصویری البم، گانے اور اپنے صفحے کا ڈیزائن بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔ تاہم اسے مالی طور پر چلانے کے لیے اشتہاری بینرز ا س میں شامل کیے جائیں گے۔

مائیکرو سافٹ نے کے بلیک ارونگ کا کہنا ہے کہ بلاگز ’اظہارِ ذات کا بہترین ذریعہ ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد