 |  اس بلاگ میں عراق کے جنگی حالات کا ذکر تھا |
عراق میں جاری جنگ کے حلات پر ایک عراقی کی جانب سے انٹرنیٹ پر لکھی گئی ڈائری پر، جو ایک کتاب ’دی بغداد بلاگ‘ کی شکل اختیار کر چکی ہے، اب فلم بنائی جائے گی۔ انٹر میڈیا نامی میڈیا گروپ سلام پیکس کی کتاب ’دی بغداد بلاگ‘ کو فلمی مکالموں میں ڈھالنے کے لئے مکالمہ نگار کی تلاش میں ہے۔ سلام پیکس کی ڈائری کا نام ’ڈیئر رِیڈ‘ تھا جسے انٹرنیٹ پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اگرچہ سلام پیکس کا اصل نام کبھی ظاہر نہیں کیا گیا البتہ وہ عراقی شہریوں کو لاحق خطرات اور دشواریوں کے بارے میں کئی ماہ تک انٹرنیٹ ڈائری لکھتے رہے۔ اس ڈائری کی ابتدا کچھ اس انداز میں ہوتی ہے کہ ایک انتیس سالہ آرکیٹیکٹ اردن میں مقیم اپنے ایک دوست رِیڈ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ رکھتا ہے۔ |