انٹرنیٹ پر اشتہار بازی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگر انٹرنیٹ کی بڑی اور اہم سائٹوں پر جاری تجربات کامیاب ہو جاتے ہیں تو انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ایک سے دوسری سائٹ پر جاتے ہوئے ٹی وی کے اشتہارات دیکھنے کی عادت ڈالنی پڑے گی۔ اس ضمن میں آئندہ پانچ ہفتوں کے دوران پندرہ سائٹوں پر اشتہارات چلانے کی آزمائش کی جائے گی۔ یہ پیش رفت انٹرنیٹ کے لئے اشتہارات بنانے والی کمپنی یونیکاسٹ اور کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ البتہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو یہ اشتہارات ناگوار گزریں جس کے باعث مستقبل میں انٹرنیٹ پر اشتہارات کی بھرمار کم ہو جائے گی۔
انٹرنیٹ کے استعمال میں روز ہونے والے اضافے کے باعث صارفین کے لئے تشہیر کی مہم کو بےحد فروغ ملا ہے اور بیشتر لوگوں کو انٹرنیٹ پر مطلوبہ معلومات حاصل کرتے ہوئے خرید و فروخت کی دیگر سائٹوں سے نمٹنے کی عادت سی پڑ گئی ہے۔ لیکن انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے سکرین پر نمودار ہونے والی تیس سیکنڈ دورانیے کے اشتہارات سے گریز کرنا اس قدر آسان نہیں ہو گا۔ یونیکاسٹ پوری سکرین پر تیس سیکنڈ تک چلنے والے اشتہارات بناتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اشتہارات سے متعلق صنعت میں ایک ’بہت بڑا قدم‘ ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ انٹرنیٹ پر اے بی سی نیوز، پیپسی، ہنڈا اور ایم ایس این جیسی بڑی سائٹوں پر جاری تشہیری سائٹوں کے تجربات صارفین کی جھنجھلاہٹ کا باعث بنیں گے۔ تاہم یونیکاسٹ کا کہنا ہے انٹرنیٹ کے صارفین کو ان اشتہارات کی عادت ڈالنی پڑے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||