وائرس کے لیے دو نئے پروگرام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر سافٹ ویئر کی کمپنی مائیکروسافٹ ایسے پروگرام جاری کرنے والی ہے جو نقصان دہ وائرس اور جاسوسی کرنے والے یا ’سپائی ویئر‘ وائرس کو کمپیوٹر سسٹم سے صاف کردے گا۔ وائرس کے خلاف نبرد آزما ہونے والے اس پروگرام کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور پروگرام بھی ریلیز کیا جارہا ہے جو گھریلو کمپیوٹرز میں آنے والے جاسوسی سافٹ ویئر کو سسٹم سے نکال باہر کرے گا۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام مفت ہوگا تاہم خیال ہے کہ مائیکروسافٹ بعد میں اس کی قیمت مقرر کردے گا۔ یہ دونوں سافٹ ویئر مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ وائرس پروگرام بنانے والوں کے لیے عموماً مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پسندیدہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس نظام میں کئی ایسی کمزوریاں ہیں جن کے باعث وائرس بنانے والوں کا کام آسان ہوجاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک اس سسٹم کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد وائرس سامنے آچکے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق وائرسوں کی ایک نئی کھیپ کمپیوٹرز کو متاثر کررہی ہے جس کی رفتار دو سو وائرس فی ہفتہ ہے۔ کمپیوٹر کے لیے جاسوسی سافٹ ویئر بھی خاصے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں کیونکہ یہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے علم میں آئے بغیر اہم معلومات باہر پہنچا سکتے ہیں۔ حالیہ سرویز سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ تر پرسنل کمپیوٹرز ایسے سپائی ویئر سے متاثرہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||