’2005 کا مقبول ترین گیجٹ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک جریدے کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق سونی کمپنی کا پورٹیبل پلے سٹیشن سنہ 2005 کا مقبول ترین گیجٹ ہو گا۔ سروے کے مطابق سونی پلے سٹیشن نے مقبولیت کی دوڑ میں ایپل آئی پوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دس مقبول ترین گیجٹس میں شارپ کا 902 تھری جی موبائل فون، پینٹکس کا اوپٹیوو ڈیجیٹل کیمرہ اور سام سنگ کا وائی ایچ 999 ویڈیو جیوک باکس بھی شامل ہیں۔ سروے کروانے والے میگزین ’سٹف‘ کے ایڈیٹر ایڈم وان کا کہنا تھا کہ’ ہماری زندگی اب اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں ہم کچھ اشیاء کے بنا نہیں رہ سکتے‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ ان گیجٹس نے ہماری زندگیوں میں بازار جانے کی اہمیت پر بھی اثر ڈالا ہے۔ اب کوئی بھی ڈیجیٹل کیمرے کی موجودگی مںی فلم ڈویلیپ کروانے دکان پر جانا پسند نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی بازار سے موسیقی خریدنے کی زحمت کرتا ہے کیونکہ وہی موسیقی انٹرنیٹ سے ارزاں نرخ پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔‘ ’سٹف‘ نامی جریدے میں یہ پیشین گوئی بھی کی گئی ہے کہ 2006 میں ایکس باکس 2 اور ایم پی تھری موبائل جیسےگیجٹس عوام میں مقبول ہوں گے۔ سونی کا پورٹیبل پلے سٹیشن برطانیہ میں اس موسمِ بہار میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||