BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاہو دس سال کا
یاہو
یاہو
انٹرنیٹ کی اہم اور قد آور کمپنی یاہو اس ہفتے اپنی دسویں سالگرہ منا رہی ہے۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کے کیمپس پر ایک ٹریلر میں دو طالبعلموں ڈیوڈ فائلو اور جیری یینگ کی شروع کردہ یہ کمپنی پچھلے دس برسوں میں کئی اہم تبدیلیوں اور مراحل سے گزر چکی ہے۔

ڈیوڈ اور جیری تو محض انٹرنیٹ پر اپنی فائلوں کو منظم طریقے سے رکھنا چاہتے تھے لیکن جلد ہی ان کا اپنایا طوا طریقہ بہت کارگر ثابت ہوا اور انہوں نے اس کا کمرشل استعمال بھی شروع کردیا۔

ابتداء میں اس کمپنی کا نام ’جیریز گائیڈ ٹو ویب‘ رکھا گیا لیکن بعد میں کمپنی کے خالقوں کو لفظ ’یاہو‘ پسند آیا کیونکہ ڈکشنری کے مطابق اس کا مطلب ’ایک غیر مہذب اور ناشائستہ شخص‘ کا ہے۔

کمپنی کے خالق جیری یینگ نے یاہو کی دسویں سالگرہ سے پہلے اس معاملے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس نام کا انتخاب اس لئے بھی کیا کہ ہم خود بھی بہت زیادہ مذب یا شائستہ شخصیت کے مالک نہیں تھے۔‘

یاہو کے خالق اپنے آپ کو مہذب تصور کریں یا نہ کریں لیکن یہ تو ثابت ہوگیا کہ وہ ایک تیز کاروباری ذہن کے مالک ضرور تھے۔ انہوں نے پہلے سرمایہ کاروں کو تقریباً دو ملین ڈالر کی رقم کمپنی پر لگانے کے لئے تیار کیا اور پچاس ملازموں کے ساتھ آغاز کیا اور اب حال یہ ہے کہ یاہو کے کل ملازمین کی تعداد سات ہزار چھ سو تک پہنچ گئی ہے۔

یاہو ان کچھ کمپنیوں میں بھی شامل تھی جو ڈاٹ کام کے کریش میں بچ گئیں اور اب اس کے چیف یاہو جیری یینگ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کامیابی پر فخر ہے۔

یاہو کا منافع دوگنا
اشتہار بازی میں اضافہ سے یاہو کا منافع دوگنا
پرائیویسی کوخطرہ؟پرائیویسی کوخطرہ؟
کیا مرنے کے بعد آپ کی ای میل پڑھی جائے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد