BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 October, 2003, 02:11 GMT 06:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاہو کا منافع دگنا ہو گیا
یاہو دنیا کی مقبول ترین سائٹ
یاہو دنیا کی مقبول ترین سائٹ

انٹر نیٹ کے دیو ’یاہو‘ نے اس سال جولائی سے ستمبر تک کی سہ ماہی میں چھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں کمائے گئے منافع سے دگنا ہے۔

یہ اضافہ جس نے تمام تجزیہ نگاروں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے یاہو نے اپنی سروس پر فیس عائد کرنے کی حکمت عملی سے کمایا ہے۔

یاہو کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافے بہتر اشتہاری مہم اور سروس پر فیس عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری مہم سے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمائی ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں کے مقابلے میں اڑتالیس فیصد زیادہ ہے۔

یاہو کی مالیاتی امور سے متعلق ایک عہدےدار سوزن ڈیکر نے کہا کہ یاہو نے یہ کامیابی نئےصارف تلاش کر کے حاصل کی ہے۔

انہون نے کہا کہ یاہو کو استعمال کرنے والوں میں دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شامل ہیں۔

یاہو کے منتظمِ اعلیٰ ٹیری سیمل جنھیں ڈاٹ کام کے سن دو ہزار کے بحران کے بعد کمپنی کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لیے لایا گیا تھا کمپنی کے مستقبل کے بارے میں بہت پر امید تھے۔

انہوں نے کہا اس سہ ماہی میں ہمارا بزنس بہتر اور مضبوط ہوا ہے اور آئندہ یہ مزید بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منافع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد