انٹرنیٹ اشتہار بازی میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اشتہاربازی کے رجحان میں اضافے سے اسے چوتھی سہ ماہی میں دگنا منافع ہوا ہے۔ سرمایہ کاری سے ملنے والے منفع کو چھوڑ کر یاہو کو 2004 کے آخری تین ماہ میں 187 ملین ڈالر کا منافع ہوا جو کہ گزشتہ برس کے 75 ملین ڈالر منافع سے 149 فیصد زیادہ ہے۔ یاہو نے آخری چار ماہ میں 1.078 بلین ڈالر کا کاروبار کیا جو کہ 2003 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ ہے۔ یاہو کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو ٹیری سمل نے بتایا کہ ’ 2004 میں ہی انٹر نیٹ پر اشتہار بازی اپنے عروج پر پہنچ گئی جب مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاروں نے صارفین کے بدلتے رجحانات کو دیکھتے ہوئے اپنی اشیاء کی آن لائن ترویج کو ترجیح دی‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موضوعات کی تلاش اور ویب پیج سے متعلق اشتہار بازی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یاہو اور گوگل کا منافع ٹی وی اور دیگر ذرائع کی جانب سے انٹر نیٹ پر اشتہار بازی کے رجحان کی وجہ سے بہت بڑھ گیا ہے۔ یاہو کو اس برس اشتہار بازی سےکل منافع کا 85 فیصد حاصل ہوا جبکہ صرف اشتہارات سے حاصل شدہ منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 67 فیصد اضافہ ہوا۔ یاہو کو 2004 کے دوران 840 ملین ڈالر کا منافع ہوا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجیکل تحقیق دان مارک ماہانے کا کہنا ہے کہ’ یہ بہت مضبوط معاشی ترقی ہے‘۔ یاہو کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||