BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 June, 2005, 19:18 GMT 00:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی انٹرنیٹ صارفین میں اضافہ
چین میں انٹرنیٹ
چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں میں پہلی بار انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دس کروڑ سے بڑھنے والی ہے۔

اس وقت دنیا میں انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔ چین میں انٹرنیٹ کے دس کروڑ صارفین میں چھوٹے اور بڑے سب شامل ہیں۔ صارفین کی تعداد چین کے لیے ایک ریکاڈر ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو جائےگا۔

اس غیر معمولی تعداد کے اضافے میں چین کی معاشی خوشحالی نے بھی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے کمپوئٹرز شوق سے خریدنے شروع کیے ہیں تاکہ وہ بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

چینی حکام کو البتہ انٹرنیٹ سے زیادہ لگاؤ نہیں ہے اور وہ مسلسل پورنوگرافک اور سیاسی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی چینی حکام نےکچھ ایسی ویب سائٹس کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان ویب سائٹس نے خود کو رجسٹر نہ کرایا تو حکومت ان پر پابندی لگا دے گی۔

انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرنے کے باعث چینی حکام اور عوام کے درمیان چوہے اور بلی کا کھیل ہورہا ہے جس میں گریٹ فائروال کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

دس کروڑ کی اس تعداد میں تقریباً تین کروڑ لوگ براڈ بنیڈ استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد چھ کروڑ ہوگئی ہے۔

اس وقت چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد تین کروڑ اور آٹھاون لاکھ ہے جو چین کے ٹیلی کوم بزنس کا 6ء44 فی صد ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد