BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 June, 2004, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ پر سیاسی سرگرمیاں
میِٹ اپ ڈاٹ کام
میِٹ اپ ڈاٹ کام پر بش مخالف سیاسی مہم زوروں پر ہے۔
امریکہ میں اس سال کے صدارتی الیکشن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، مختلف گروپوں کے طرف سے بش مخالف مہم چلانے کے لئے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

امریکہ میں اس مرتبہ کی صدارتی انتخابی کی مہم میں ایک بات واضح ہے اور وہ ہے امیدواروں کی طرف سے انٹرنیٹ کا مختلف اور جدید طریقوں سے استعمال۔ شائد یہی وجہ ہے کہ صدر بش کی انتخابی مہم کے انچارج رالف ریڈ بھی اب اس نئے طریقے کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اگرچہ اب دائیں بازو کے سیاسی حلقوں کا رجحان بھی اس طرف بڑھ رہا ہے لیکن اب تک اس ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ استعمال بائیں بازو کے لوگوں نے ہی کیا ہے۔ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدواری کے خواہشمند ہاورڈ ڈینز کی طرف سے چلائے جانے والی مہم تھی جس کے ذریعے انہوں نے اپنی مہم کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز بھی اکھٹے کئے اور وہ خاصے مقبول بھی ہوئے۔

اور اب بش مخالف گروپ اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس سال کے الیکشن میں جان کیری کو کامیاب بنانے کی کوشش کرہے ہیں۔ نیویارک اور امریکہ کے دوسرے شہروں میں میِٹ اپ ڈاٹ کام کے ذریعے ہر ہفتے جان کیری کے ساتھ لوگوں کی آن لائن ملاقات کرواتے ہیں جس میں لوگ دنیا کی کسی بھی حصے سے شرکت کر سکتے ہیں۔ لیکن بائیں بازو کے یہ زیادہ ترگروپ جو اس طرح کی ملاقاتیں کرواتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ جان کیری کی حمایت اس لئے کررہے ہیں کیونکہ وہ بش کے مخالف ہیں نہ کہ کیری کے حامی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد