انٹرنیٹ فون کالوں میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک تحقیق کے مطابق سن دو ہزار نو تک امریکہ اور یورپ میں ایک تہائی لوگ تار والے فون کی بجائے وائرلیس اور براڈبینڈ ٹیلیفون استعمال کریں گے۔ صارفین میں براڈ بینڈ ٹیلیفون کا استعمال بڑھ رہا ہے جو کہ تار والے ٹیلی فون کے مقابلے میں کم خرچ ہے۔ گارٹنر کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق سن دو ہزار نو تک دنیا بھر میں ستر فیصد صارفین کے پاس وائرلیس کنیکشن ہوگا۔ اس اضافے کی ایک وجہ امریکہ اور چین میں موبائل فون کے کم ہوتے ہوئے اخراجات ہیں۔ گارٹنر کے مطابق سن دو ہزار دس تک ایک ہینڈ سیٹ کی قیمت چودہ پاؤنڈ تک گر جائے گی۔ گارٹنر کے مطابق پانچ سال بعد دنیا بھر میں تین ارب لوگوں کے پاس موبائل ٹیلیفون ہوگا۔ ماہرین کے مطابق کئی روایتی ٹیلیفون کمپنیاں اب اپنے سسٹم بہتر کر رہی ہیں تاکہ وہ مستقبل کے ڈجیٹل گھروں میں کار آمد ہو سکے جب بہت سی گھریلو مصنوعات ریموٹ کنٹرول سے چلیں گی۔ | اسی بارے میں موبائل سے ہوا میں پیغام 03 June, 2004 | نیٹ سائنس 2005: ہینڈ ہیلڈ کا سال ہوگا16 January, 2005 | نیٹ سائنس ویب سائٹ کا نیا استعمال 22 July, 2005 | نیٹ سائنس پاکستان میں انٹرنیٹ کے دس سال12 August, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کوہ ہمالیہ کے دامن میں01 November, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||