BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 July, 2005, 14:05 GMT 19:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویب سائٹ کا نیا استعمال
News image
اورکٹ کو منشیات فروشوں نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا
برازیل میں حکام نے دس افراد کو گوگل کی آن لائن کمیونٹی سائٹ ’اورکٹ‘ کو منشیات بیچنے کے لیے استعمال کرنے کےجرم میں گرفتار کیا ہے۔

اس گروہ کا اس وقت پتہ چلا جب پولیس نے اس کی ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا اور اس ویب سائٹ کےذریعےاس گروہ کے ایک دوسرے کو بھیجےگئے آن لائن پیغامات کومانیڑ کیا۔

’اورکٹ‘ نامی یہ ویب سائٹ لاطینی امریکہ میں بہت مقبول ہے۔ اس ویب سائٹ کومختلف کمیونٹیاں آن لائن رابطوں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

اخباری اطلاعات کے مطابق اس ویب سائٹ کے ستر لاکھ ممبروں میں آدھے سے زیادہ کا تعلق برازیل سے ہے۔

ڈرگز اینفورسمنٹ سروسز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ہم نےاس گروہ کا سب سے پہلے پتہ ٹیلی فون کالز ٹیپ کر کے چلایا۔ اس کے بعد تحقیق کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے انٹرنیٹ پراس گروہ کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا۔

گوگل کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ اس معاملے سے واقف ہے اور اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔

گوگل نےدو ہزار چار میں اورکٹ نامی اس ویب سائٹ کا آغاز کیا تھا۔

برازیل کے حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ منشیات کے ڈیلر نےآپس میں رابطوں اورمنشیات کی فروخت کے لیےاورکٹ نیٹ ورک سروسز کواستعمال کیا۔

آن لائن کمیونٹی کی اس ویب سائٹ کو ایک ترکش سوفٹ وئیر انجینئر اورکٹ بویوکوٹین نے بنایاتھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد