فائرفاکس ویب براؤزر نئے روپ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فائر فاکس کے نئے اوپن سورس ویب براؤزر کی مارکیٹنگ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کی جا رہی ہے۔ فائر فاکس 1.5 انتیس نومبر سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اسے براؤزر کے لیے ایک کامیاب سال کا اختتام قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فائر فاکس نے براؤزر کی مارکیٹ کے دس فیصد حِصّے پر قبضہ کر لیا ہے اور فائرفاکس کا اپنا دعویٰ ہے کہ چار سے پانچ کروڑ افراد صرف یہی براؤزر استعمال کرتے ہیں۔ فائر فاکس بنانے والی موزیلا اپنے گاہکوں کی سہولت کے لیے یقینی بنا رہی ہے کہ براؤزر زیادہ تواتر سے اپ ڈیٹ ہو اور سیکیورٹی کے بارے میں فوری فیصلے کیے جائیں۔ فائر فاکس ویب براؤزر نے اپنی پہلی سالگرہ اس سال نو نومبر کو منائی اور نومبر کے اوائل میں ہی اس براؤزر نے دس کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیے جانے کا ہدف حاصل کیا۔ نومبر کے اعدا و شمار کے مطابق کمپیوٹر استعمال کرنے والے دس فیصد لوگ اب فائرفاکس استعمال کرتے ہیں۔ اس میدان میں اب بھی مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی برتری قائم ہے جسے دنیا میں کمپیوٹر رکھنے والے پچاسی فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں گوگل کے براؤزر پر قیاس آرائی24 September, 2004 | نیٹ سائنس نئے براؤزر نے دل جیت لیے24 November, 2004 | نیٹ سائنس مائیرو سوفٹ نازک دور میں09 May, 2005 | نیٹ سائنس فائر فوکس میں بڑی خامیوں کا انکشاف10 May, 2005 | نیٹ سائنس بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||