BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 13:19 GMT 18:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیرو سوفٹ نازک دور میں

News image
لائینیکس بہت محفوظ اور بہتر آپریٹنگ سسٹم مانا جاتا ہے۔
ہر گھر میں کچن سے لے کر بیڈروم تک جدید ترین ٹیکنالوجی پہچانے کے مائیکرو سوفٹ کے بلند و بانگ دعوٰوں کے برعکس کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں اس وقت اصل صورتحال بہت مختلف ہے۔

اگر ایک طرف مختلف طرح کے فورمیٹ کمپیوٹر کے صارفین کو پریشان کئے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ابھی بہت ہی محدود سطح پر پہنچ پایا ہے۔ یہی نہیں دنیا میں کمپیوٹر کے لاکھوں صارفین جو مائیکروسوفٹ کا آپریٹنگ سوفٹ وئیر ونڈوز استعمال کرتے ہیں مسلسل وائرس کے حملوں کا شکار رہتے ہیں۔

مائیکرو سوفٹ پر ایک نظر
ہیڈ کوارٹر: ریڈمنڈ ، واشنگٹن
سیلز (2004): 36 ارب ڈالر
منافع (2004): 8 ارب ڈالر
عملہ: 57000 افراد
چئیرمین: بِل گیٹس

اور اس سب کے ساتھ ساتھ مائیکرو سوفٹ کو مارکیٹ میں نئے مقابلے کا سامنا ہے۔

ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے فوریسٹر کے سربراہ جارج کلونی کا کہنا ہے کہ ’جیسے نوے کی دہائی میں آئی بی ایم کے ساتھ ہوا بالکل اسی طرح مائیکرو سوفٹ اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے نازک دور سے گزر رہا ہے۔‘

لیکن ایک ایسی کمپنی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے سوفٹ وئیر سے دنیا کے نوے فیصد کمپیوٹر چلتے ہوں۔

جارج کلونی کا کہنا ہے کہ ’مائیکرو سوفٹ کی اجارداری تو قائم ہے لیکن یہ کتنی محفوظ ہے یہ معاملہ کچھ پیچیدہ ہے۔‘

مائیکروسوفٹ کو سب سے بڑا خطرہ ایک اور آپریٹنگ سوفٹ وئیر ’لائینیکس‘ سے ہے جو ویسے تو انٹرنیٹ پر پروگرامرز کے ایک گروپ نے بنایا ہے لیکن انہیں آئی بی ایم جیسی بڑی کمپنیوں کی پشت پنہائی حاصل تھی۔

News image
بل گیٹس کی پریشانیوں میں اضافہ

لائینیکس چونکہ ’اوپن سورس‘ یا ایسا سوفٹ وئیر ہے جس کے کاپی رائٹس یا حقوق محفوظ نہیں ہیں لہٰذا یہ بہت سستا ہے اور استعمال میں آسان بھی ہے۔ اس کے خالقین کا کہنا ہے کہ یہ مائیکروسوفٹ کے کسی بھی سوفٹ وئیر کے مقابلے میں بہت ہی محفوظ ہے اور اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔

اور اب یہ صرف سرپھرے نوجوانوں کا پسندیدہ آپریٹنگ سوففٹ وئیر ہی نہیں ہے بلکہ کئی دوسرے حلقے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ حال میں جرمنی کے ایک علاقے بویریا میں مقامی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ ونڈوز کی جگہ لائینیکس کا استعمال شروع کردیں۔

لیکن مائیکروسوفٹ کو سب سے زیادہ پریشانی موزیلا فائر فوکس براؤزر سے ہونی چاہیئے۔ صرف پچھلے نو ماہ میں دنیا بھر سے اس نئے براؤزر کے ، جو بہت محفوظ اور تیز مانا جاتاہے، پانچ کروڑ ڈاؤن لوڈ کئے جا چکے ہیں۔ لیکن مائیکرو سوفٹ اس خیال کی تردید کرتا ہے کہ فائر فوکس بہت مقبول ہورہا ہے۔

ٹیکنالوجی کے محقق جارج کلونی کا کہنا ہے کہ ’مائیکرو سوفٹ نئی پروڈکٹس ایجاد کرنے اور نئے رجحان لانے میں باقیوں کے مقابلے میں اتنا کامیاب نہیں۔‘ مثال کے طور پر موسیقی کے میدان میں مائیکروسوفٹ کے سارے خوابوں پر ایپل کے آئی پو نے پانی پھیر دیا۔ اور تو اور نوکیا جیسی کمپنی بھی موبائیل فونز کے اپنے سوفٹ ویر میں بہت آگے تک ترقی کرچکی ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مائیکروسوفٹ کا مسلہ یہ ہے کہ بہت سی چھوٹی کمپنیاں ایسی نئی اور بہتر پروڈکٹس بنا رہی ہیں جس سے مائیکروسوفٹ اس دوڑ میں پیچھے ہوتا نظر آرہا ہے۔ اور مائیکروسوفٹ کی طرف سے ونڈوز کے نئے ورژن ’لانگ ہورن‘ کے لانچ میں تاخیر اس خیال کو خاصی تقویت بھی پہنچاتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہر جارج کلونی کے مطابق جلد ہی مائیکروسوفٹ ایک بحران کا شکار ہوگا جس میں یہ ظاہر ہوگا کہ ان کا کاروبار کا طریقہ اب درست نہیں۔ لیکن بل گیٹس کی کمپنی کی جیبیں بھری ہوئی ہیں اور وہ مقابلے کی اس دوڑ میں ایک بار پھر آگے نکل جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

66ایک اور مفت بلاگ
مفت بلاگ کے لیے اب مائیکروسافٹ بھی تیار
66گیٹس کو لاکھوں میل
بل گیٹس کے نام یومیہ چالیس لاکھ سے زیادہ میل
49چیٹ روم کیا ہے؟
چیٹ روم اور میسنجر میں فرق؟
مائکروسافٹ
ڈیجیٹل رائٹس: ڈیٹا کی حفاظت یا آزادی سلب
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد