فائر فوکس میں بڑی خامیوں کا انکشاف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فائرفوکس براؤزر بنانے والی موزیلا فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ وہ اپنے براؤزر میں ان دو بڑی خامیوں کو دور کرنے کی بہت تیزی سے کوشش کررہے ہیں جن کا انکشاف ہفتے کے روز ہوا تھا۔ اگرچے ان خامیوں کی نوعیت خاصی اہم بتائی جارہی ہے تاہم ابھی تک ان خامیوں کے باعث کسی وائرس حملے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ انٹرنیٹ کی سیکورٹی کی کئی کمپنیوں نے ان خامیوں کی نشاندہی کی تھی جن کے وجہ سے کسی بھی کمپیوٹر پر وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ موزیلا کمپنی نے ان شکایات پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپ ڈیٹ سروس میں تبدیلی کردی ہے اور اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس براؤزر میں جاوا کوڈ کو بند کردیں۔ ان دو خامیوں میں سے ایک براؤزر کو غلط معلومات فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹر غیر محفوظ ڈاؤن لوڈ کو محفوظ تصور کرلیتا ہے۔ دوسری خامی کی وجہ سے کمپیوٹر جاوا کوڈ کو صحیح طریقے سے پڑھنے میں غلطی کرتا ہے۔ موزیلا نے اپنے صارفین کو فوری طور پر ایک اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا ہے اور فاؤنڈیشن انخامیوں کو دور کرنے میں مصروف ہے۔ پچھلے ہفتے موزیلا نے اپنے براؤزر فائر فوکس ، جو مائیکروسوفٹ کے براؤزر سے بہتر سمجھا جاتا ہے، کے پانچ کروڑ ڈاؤن لوڈ پورے ہونے کا جشن منایا تھا۔ مائیکرو سوفٹ اس سال کے آخر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا نیا ورژن لانچ کررہا ہے اور اس کا دعوٰی ہے کہ یہ پہلے ورژنز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||