نئے براؤزر نے دل جیت لیے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر (آئی ای) استعمال کرنے والوں کی تعداد نوے فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔ ویب ٹریفک کا جائزہ لینے والے ادارے ون سٹیٹ ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ نو نومبر کو ایک نیے براؤزر فائرفاکس کی ریلیز کے بعد آئی ای استعمال کرنے والوں کی تعداد تیزی سے کم ہوئی ہے۔ آئی ای کے مارکیٹ شیئر میں مئی سے اب تک پانچ فیصد سے 89 فیصد تک کمی آئی ہے۔ فائرفوکس موزیلا فاؤنڈیشن نامی ادارے نے بنایا ہے جسے نیٹ سکیپ نے 1998 میں قائم کیا تھا۔ اور اس کی ریلیز کے پہلے روز ہی سے لوگوں نے اسے بڑی تعداد میں پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ نے کافی عرصے تک براؤزر مارکیٹ پر حکمرانی کی ہے۔ فائر فاکس ادارے کا کہنا ہے کہ 2005 کے اواخر تک وہ دس فیصد مارکیٹ شیئرحاصل کرنا چاہتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||