اے او ایل کا مفت آن لائن چینل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ کی بڑی کمپنی ’امریکہ آن لائن‘ (اے اول ایل) نے اگلے سال کے آغاز میں ایک مفت آن لائن ٹی وی چینل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس ٹی وی کو ان2ٹی وی (In2TV) کہا جائے گا اور اس میں ٹائم وارنر کمپنی وارنر بردرز کے پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ یہ سروس چھ چینلز پر مشتمل ہو گی جن میں مزاح، ڈرامہ اور اینیمیشن شامل ہو گی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سہولت اے او ایل کے امریکہ سے باہر صارفین کو میسر ہو سکے گی یا نہیں۔ In2TV پہلے سال تین ہزار چار سو گھنٹوں کے پروگرام پیش کرے گا۔ اے او ایل کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس کام کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور وہ دوسرے اہم نیٹ ورکس سے بھی بات کر رہے ہیں تاکہ ان کے پروگرام پیش کرنے کے حقوق حاصل کیے جا سکیں۔ اس سروس کو اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چلایا جائے گا۔ مبصرین نے اے او ایل کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اے او ایل کی ویب سائٹ کو ہر ماہ ایک سو بارہ ملین افراد دیکھتے ہیں۔ |
اسی بارے میں دو ہزار چار براڈ بینڈ کے لیے اچھا رہا28 December, 2004 | نیٹ سائنس سب سے با اثر ویب سائٹس01 January, 2004 | نیٹ سائنس سپیم بھیجنے والوں کے خلاف مقدمات11 March, 2004 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||