BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سب سے با اثر ویب سائٹس
نیٹ کا تصور
نیٹ نے انسانی سوچ بدل دی ہے

نیٹ ریٹنگ کا تجزیہ کرنے والی کمپنی نیلسن نیٹ ریٹنگز کے مطابق برطانیہ میں سب سے زیادہ اثرورسوخ رکھنے والی ویب سائٹس گوگل، ای بے اور فرینڈز ری یونائیٹڈ ہیں۔

ایمازون، کیلکو اور ایزی جیٹ آن لائن شاپنگ کے لیے مقبول ویب سائٹس ہیں۔

اس کے علاوہ نیپسٹر، بلوگر اور اے او ایل انسٹینٹ میسنجر کو ٹاپ ٹین کی لِسٹ میں بانی ویب سائٹس کہا گیا ہے۔

ٹاپ ٹین ویب سائٹس
گوگل
مائیکروسافٹ آؤٹ لُک ای میل
اے او ایل انسٹینٹ میسنجر
نیپسٹر
امازون
فرینڈز یونائیٹڈ
ایزی جیٹ
کیلکو
بلوگر

نیلسن نیٹ ریٹنگز گزشتہ پانچ سالوں سے آن لائن ٹرینڈز کو مانیٹر کر رہی ہے۔

نیلسن نیٹ ریٹنگز کے ماہر ٹام ایونگ نے بی بی سی نیوز آن لائن کو بتایا کہ انہوں نے ان ویب سائیٹس کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ ان ویب سائٹس نے ویب کا تصور اور لوگوں کے اسے استعمال کرنے کا انداز بدل دیا ہے۔

’اس لِسٹ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ نیٹ کا تصور ایک انٹر ایکٹیو میڈیم یعنی باہمی رابطے کا میڈیم ہے نہ کہ نشریاتی رابطے کا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں نیٹ نے لوگوں کی آپس میں دوست بڑھانے، نئے دوست بنانے اور اپنے سماجی حلقے کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ویب استعمال کرنے والے اب اتنے پر اعتماد ہوتے جا رہے ہیں کہ وہ اب آن لائن خریدو فروخت میں شرکت کرتے ہیں۔ اس طرح کی خریدو فروخت میں ان کی مدد ای بے جیسی ویب سائٹ کرتی ہے۔

ای بے یورپ میں ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹ بن گئی ہے۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب آن لائن شاپنگ کے متعلق لوگوں میں خوف کم ہو گیا ہے۔

اسی طرح کا ایک نام گوگل بھی ہے۔ یہ نام لوگوں کی زبان پر اتنا عام ہو گیا ہے کہ اب یہ اسم فعل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

اب اگر کوئی کہے کہ گوگل کرو تو اس کا صاف مطلب ہو گا کہ نیٹ سے معلومات اکٹھی کرو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد