یاہو کی چین میں بڑی سرمایہ کاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ سرچ انجن یاہو نے چین کی سب سے بڑی نیلامی کی ویب سائٹ علی بابا ڈاٹ کام کے شئیرز میں ایک بڑے حصے کے لئے ایک ارب ڈالر ادا کئے ہیں۔ امریکی کمپنی یاہو اب علی بابا ڈاٹ کام کمپنی میں ، جو چین میں نیلامی اور تجارت کی بڑی سائٹس چلاتی ہے، چالیس فیصد شیئرز اور کمپنی کے بورڈ میں پینتیس فیصد ووٹ کی حصہ دار بن جائے گی۔ اس پیش رفت کے بعد یاہو دنیا میں نیلامی اور تجارت کی سب سے بڑی سائٹ ای بے کے ساتھ ایک اہم مارکیٹ میں مقابلہ کرسکتی ہے۔ یاہو اب اپنے سرچ انجن کے چینی حصے کا علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ الحاق کردے گا۔ اس چینی کمپنی میں اب یاہو سب سے بڑا سرمایہ کار اور ملک کی تاریخ میں اس سے سیکٹر میں سب سے بڑی سرمایہ کار بن گیا ہے۔ اس کمپنی میں ہینگ ژو کے شہر میں دو ہزار ملازم ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد یاہو اب ای بے کے مدمقابل آگیا ہے اور جاپان میں وہ پہلے ہی ای بے سے سافٹ بینک سے الحاق کی وجہ سے آگے ہے۔ چینی حکومت نے پچھلے ماہ یہ کہا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اب دس کڑوڑ تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو دنیا میں امریکہ کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||