یاہو: بہتر سرچ ٹُول کا وعدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یاہو نے ایسے نئے سرچ ٹولز کی آزمائش شروع کی ہے جن کو انفرادی طور پر تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔ ’دی یاہو مائی ویب ٹولز‘ کی مدد سے لوگ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو محفوظ اور تلاش کرنے کے علاوہ ان کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی کر سکیں گے۔ یاہو کے یہ نئے ٹولز انسٹنٹ میسیجنگ، ایل میلز اور بلاگ لکھنے کے ٹولز کے ہمراہ استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس نئی پیش رفت کے سبب یاہو اب گوگل، آسک جیوز اور ایم ایس این جیسی ویب سائٹوں کے براہ راست مدِمقابل آ گیا ہے۔ یاہو مائی ویب دراصل دو ہزار چار میں یاہو ہی کی طرف سے متعارف کرائے گئے ایک ٹول کا اپ ڈیٹ ہے۔ یاہو کا کہنا ہے کہ نئے ٹولز انٹرنیٹ کے صارفین کے بے حد اصرار پر تیار کیے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||