BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 June, 2006, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل کا آن لائن نظام ِادائیگی
گوگل
اس نظام کے سامنے آنے کے بعدگوگل اور ای بے کا کھلے عام مقابلہ شروع ہو جائے گا
سرچ انجن کمپنی گوگل اشیاء کی خریدوفروخت کی مشہور ویب سائٹ ای بے کے مقابلے کے لیئے ایک آن لائن ادائیگی کا نظام سامنے لا رہا ہے۔

ممکنہ طور پر گوگل چیک آؤٹ نامی یہ نظام گوگل کی آمدنی کے مرکزی منبع یعنی اشتہارات کی فروخت میں اضافے کے لیئے بنایا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت گوگل کے کروڑوں اشتہار دہندگان کو مفت ’ آرڈر پروسیسنگ‘ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ تاہم ابتداء میں گوگل کے صرف امریکی صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گوگل کا یہ نظام جسے عام لوگ ’جی بائی‘ بھی کہہ رہے ہیں گزشتہ ایک برس سے تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نظام کی مدد سے خریدار ایک اکاؤنٹ بنائیں گے جہاں ان کے تمام کریڈٹ کارڈز اور ترسیل کے مقام کی تفصیلات موجود ہوں گی اور اس اکاؤنٹ کی تفصیلات استعمال کرتے ہوئے آن لائن کمپنیاں انہیں گوگل کے اشتہارات کے ذریعے اشیاء فروخت کر سکیں گی۔

 یہ نظام ’پے پال‘ کو تباہ نہیں کر سکتا اور اس میدان میں جہاں ایک عرصے تک ’پے پال‘ کی اجارہ داری رہی ہے وہاں نئے اداروں کی گنجائش یقیناً موجود ہے‘۔
گریگ سٹرلنگ

تشہیر پر خرچ کیئے گئے ہر ایک ڈالر پر تاجروں کو ملنے والے آرڈرز کی پروسیسنگ کے اخراجات میں دس ڈالر کی چھوٹ بھی ملے گی۔

فارسٹر ریسرچ کی شارلین لی کا کہنا ہے کہ’ یہ گوگل کی ایک عمدہ چال ہے اور انہوں نے ایک شاندار طریقے سے اپنی تشہیری کمپنیوں کے معاملات میں موجود خلا پر کیا ہے‘۔ تاہم دیگر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گوگل کی اس کوشش کے باوجود مارکیٹ میں ’ای بے‘ اور ’پے پال‘ کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔

سٹرلنگ مارکیٹنگ انٹیلیجنس کے گریگ سٹرلنگ کا کہنا تھا کہ’ یہ نظام ’پے پال‘ کو تباہ نہیں کر سکتا اور اس میدان میں جہاں ایک عرصے تک ’پے پال‘ کی اجارہ داری رہی ہے وہاں نئے اداروں کی گنجائش یقیناً موجود ہے‘۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نظام کے سامنے آنے کے بعدگوگل اور ای بے کا کھلے عام مقابلہ شروع ہو جائے گا۔ اور اس نظام کے اعلان کے بعد ہی عالمی بازارِ حصص میں ای بے کے حصص کی قدر میں سات فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسی بارے میں
گوگل کا مفت آن لائن کیلینڈر
13 April, 2006 | نیٹ سائنس
’گوگل معلومات حوالے کردے‘
19 March, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل، پرائیویسی خطرے میں
11 February, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد