گوگل، پرائیویسی خطرے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیجیٹل رائٹس کے ایک گروپ نے تنبیہ کی ہے کہ گوگل سرچ کے استعمال سے لوگوں کی پرائیویسی خطرے میں ہے۔ الیکٹرانک فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ خطرے کا باعث گوگل ڈیسک ٹاپ کا تازہ ترین ورژن ہے۔ ادارے کے مطابق گوگل سافٹ ویئر میں ایک فیچر ایسا ہے جس کی مدد سے گوگل ذاتی ڈیٹا تیس روز تک اپنے سرور پر محفوظ کرلیتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا تک رسائی کو محدود کردے گا۔ گوگل کا یہ سافٹ ویئر ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی محکمہ انصاف گوگل پر زور دے رہا ہے کہ وہ لوگوں کے بارے میں ڈیٹا محکمےکے حوالے کریں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ لوگوں کے کیا کیا مقاصد ہیں۔ اس کیس سے سوال پیدا ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کے پاس لوگوں کے ڈاتی ڈیٹا کی کیا حیثیت ہے۔ ڈیجیٹل رائٹس کے سٹاف اٹارنی کیون بینکسٹون کا کہنا ہے کہ جب تک آپ گوگل ڈیسک ٹاپ کو نہایت احتیاط کے ساتھ استعمال نہ کریں، یہ آپ کے ٹیکس ریٹرنز کی کاپیاں، میڈیکل اور فنانشل فائلیں، محبوب کے نام کے خطوط، کاروباری ریکارڈ اور ایسی ہی دیگر معلومات اپنے پاس محفوظ کرلے گا جو تحریری شکل میں موجود ہو۔ | اسی بارے میں ’گوگل‘ کا امریکہ آن لائن میں حصہ21 December, 2005 | نیٹ سائنس ویگاس: الیکٹرانکس کی عظیم نمائش05 January, 2006 | نیٹ سائنس گوگل ڈیجیٹل لائبریری؟11 January, 2006 | Debate نہیں بتائیں گے، گوگل کا جواب20 January, 2006 | نیٹ سائنس گوگل چین میں سینسر پر راضی25 January, 2006 | آس پاس یاہوایک بار پھر الزام کی زد میں09 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||