’گوگل،مائیکرو سافٹ میں تصفیہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور مائیکروسافٹ نے دونوں کمپنیوں کے درمیان چینی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان سے شروع ہونے جھگڑے کو عدالت سے باہر ہی طے کر لیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے گوگل پر اس بنیاد پر مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس نے دونوں کمپنیوں کے درمیان اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت وہ چینی میں ایک دوسرے کے حریف نہیں بنیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے الزام لگایا تھا کہ گوگل نے مائیکروسافٹ کے چین میں ترقی سے ترقی سے متعلق ملازم ڈاکٹر لی کو اپنی کمپنی میں لے لیا جو اس معاہدے کی خلاف وزری ہے جس کے تحت دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے ملازمین کو اپنے ہاں لانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ مائیکروسافٹ کا عدالت کے سامنے موقف تھا کہ ڈاکٹر لی کے گوگل کو جوائن کرنے سے ان کی کپمنی کی خفیہ اطلاعات گوگل کو مل جائیں گے۔ مائیکروسافٹ نے ڈاکٹر لی کو گوگل جوائن کرنے سے باز رکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی بھی کی تھی لیکن اسے زیادہ کامیابی نہیں ہوئی ۔ عدالت نے ڈاکٹر لی کو مائیکروسافٹ چھوڑ کی گوگل جوائن کرنے کی اجازت اس بنیاد پر دی تھی کہ وہ مائیکروسافٹ کے دوسرے ملازمین کو اپنے ساتھ گوگل میں نہیں لے کر جائیں گے۔ ڈاکٹر لی نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے مائیکروسافٹ چھوڑ کر گوگل کو جوائن کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں مائیکروسافٹ کی چین میں کامیابی کی شرح مایوس کن ہے۔ دونوں کپمنیوں نے عدالت کے باہر ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ وہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں۔ |
اسی بارے میں محبت کی تلاش میں انٹرنیٹ دھوکے19 November, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ فون میں ہیکروں کی دلچسپی20 September, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل 10 September, 2005 | نیٹ سائنس ڈیجیٹل لائبریری منصوبے پرتنقید13 August, 2005 | نیٹ سائنس یاہو کی چین میں بڑی سرمایہ کاری12 August, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||