گوگل امریکی عدالت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوگل کی جانب سے امریکی حکومت کو صارفین سے متعلق معلومات کی فراہمی سے انکار کے بعد اب یہ معاملہ اب منگل کو عدالت میں دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے۔ امریکہ کا محکمۂ قانون چاہتا ہے کہ گوگل ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی ’سرچ‘ کے ریکارڈ اسے فراہم کرے کیونکہ اس سے اسے انٹر نیٹ کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ ان معلومات کی فراہمی سے اس کے کاروبار پر برا اثر پڑے گا اور اس کے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہو گی۔ امریکی محکمۂ قانون نے ایسی ہی درخواستیں مائیکرو سافٹ، یاہو اور اے او ایل سے بھی کی تھیں۔ اس مقدمے بنیادی نکتہ انٹرنیٹ کمپنیوں کے پاس موجود صارفین کی ذاتی معومات کا عام کیا جانا ہے۔ امریکی حکومت سنہ 1998 کے چائلڈ آن لائن پروٹیکشن ایکٹ کا دفاع کرنا چاہتی ہے جس پر سپریم کورٹ نے اس کے نفاذ پر اٹھنے والے سوالات کے بعد پابندی لگا دی تھی۔ اس قانون کے تحت ’سرچ انجن‘ کمپنیوں سے معلومات حاصل کی جانی تھیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ انٹرنیٹ پر فحش مواد ڈھونڈنا کتنا آسان ہے۔ اگر حکومت یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی تو متعدد ویب سائٹوں کو ریگولیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے مطلوبہ معلومات ’انٹرنیٹ آرکائیو‘ ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی مگر انہیں اس سے زیادہ مفید معلومات نہیں مل سکیں۔ گوگل کے انکار کی تین بنیادی وجوہات ہیں اولاً گوگل کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا کام کرنا نہیں چاہتا دوسرے یہ کہ وہ اپنی مصنوعات کا بچاؤ کرنا چاہتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ گوگل اپنے صارفین کو یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کے تحفط میں سنجیدہ ہے۔ امریکہ کی شہری آزادی کی یونین بھی گوگل کے اس اقدام کی حمایت کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں گوگل، پرائیویسی خطرے میں11 February, 2006 | نیٹ سائنس نہیں بتائیں گے، گوگل کا جواب20 January, 2006 | نیٹ سائنس ’گوگل،مائیکرو سافٹ میں تصفیہ‘24 December, 2005 | نیٹ سائنس ’گوگل‘ کا امریکہ آن لائن میں حصہ21 December, 2005 | نیٹ سائنس گوگل کے اے او ایل پر مذاکرات17 December, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل 10 September, 2005 | نیٹ سائنس گوگل: آن لائن بات چیت کا آغاز 24 August, 2005 | نیٹ سائنس گوگل: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی08 June, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||