گوگل کے اے او ایل پر مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعت کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی گوگل ٹائم وارنر کے انٹرنیٹ یونٹ اے او ایل کے حصص کی خریداری کے لیے مذاکرت کر رہی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق گوگول اے اول کے پانچ فیصد حصص کے لیے ٹائم وارنر کو ایک ارب ڈالر دے گا۔ ان مذاکرات کے متعلق دونوں کمپنیوں نے کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹائم وارنر اس کوشش میں ہے کہ اے او ایل کی قدر میں اضافہ ہو جس سے امریکی کمپنی کے حصص میں بھی اضافہ ہو گا۔ دونوں کمنیوں میں کوئی بھی معاہدہ مائیکروسافٹ کو درمیان سے نکال دے گا کیونکہ پہلے ایسا لگتا تھا کہ مائیکروسافٹ اے او ایل کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔ یاہو بھی ٹائم وارنر کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا لیکن نومبر میں یہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔ سن 2000 سے ٹائم وارنر کے حصص کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے اور کمپنی پر سرمایہ کاروں کا دباؤ تھا کہ وہ اس مد میں کچھ کرے۔ معاہدے سے جو فائدہ گوگل کو ہو گا اس میں اے او ایل کی ای میل اور انسٹنٹ میسجنگ سروس تک رسائی شامل ہے۔ |
اسی بارے میں انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل 10 September, 2005 | نیٹ سائنس گوگل: آن لائن بات چیت کا آغاز 24 August, 2005 | نیٹ سائنس گوگل کی نظر خبروں کے معیار پر03 May, 2005 | نیٹ سائنس گوگل کے ذریعے ٹی وی پروگرام25 January, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||