گوگل پر 200 سال پرانی خبریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب کا سب سے معروف اور بڑا سرچ انجن گوگل نے اپنے آن لائن آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے نئے ’گوگل نیوز آرکائیو‘ یا خبروں کے ریکارڈ کے ڈیٹا بیس کی سروس شروع کی ہے۔ اس نئے’ٹول‘ کے ذریعے کمپیوٹر استعمال کرنے والے موجودہ ڈیجیٹل اخبارات سے لے کر گزشتہ 200 سال پرانے آرٹیکل ڈھونڈ سکیں گے۔ اس سرچ کے ذریعے مفت اور قیمت ادا کرکے دیکھے جانے والے ڈیجیٹل اخبارات کے آرٹیکل ڈھونڈے جاسکتےہیں جن میں نیویارک ٹائمز سے لے کر دی گارڈین تک شامل ہیں۔ گوگل کے اس نئے پراجیکٹ سے وابستہ انجینیئر انوراگ اچاریہ کہتے ہیں کہ اس اقدام کا مقصد ’حالات و واقعات کی روسنی میں تاریخ کو دریافت کرنا ہے‘۔ اس نئے ٹول سے ایک خاص خبر کی تلاش کے نتیجے میں سینکڑوں خبری ذرائع کی اس موضوع پر تیار کی جانے والی خبریں سامنے آجاتی ہیں۔ تاہم خبری ذرائع کی اصل تعداد مخفی رکھی گئی ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والے خاص تاریخوں سے لے کر خاص واقعات کی بنیاد پر خبریں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یعنی چاند پر پہلے قدم کے حوالے سے 1969 کی تاریخ سامنے آئے گی اور ساتھ ہی بعد کی وہ تمام تاریخیں بھی آجائیں گی جن پر چاند پر مختلف مشن بھیجے گئے۔ اس نئے ٹول سے پہلے گوگل کے ذریعے گزشتہ ایک ماہ کے خبری آرٹیکلز کی تلاش ممکن تھی۔ | اسی بارے میں گوگل کا مفت آن لائن کیلینڈر13 April, 2006 | نیٹ سائنس ’گوگل معلومات حوالے کردے‘19 March, 2006 | نیٹ سائنس گوگل، پرائیویسی خطرے میں11 February, 2006 | نیٹ سائنس ’گوگل،مائیکرو سافٹ میں تصفیہ‘24 December, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||