انٹرنیٹ پر آزادیِ اظہار کو خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل، نے انٹرنیٹ پر بلاگ لکھنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اظہار آزادی کی حمایت کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل چاہتی ہے کہ بلاگ لکھنے والے ان بلاگرز کے بارے میں لکھیں جو اپنے بلاگز کی پاداش پر قید کاٹ رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق آزادیِ اظہار جیسے بنیادی حق کو کبھی بھی اتنے سنگین خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہ مہم اقوام متحدہ کے زیرانتظام ’انٹرنیٹ کے مستقبل‘ کے موضوع پر ہونے والے ایک وسیع تر اجلاس کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران انٹرنیٹ کے مستقبل پر غور خوض اور بحث کی جائے گی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سٹیو بالنگر نے کہا’انٹرنیٹ پر آزادیِ اظہار سب کا حق ہے، یہ ایک خصوصی اختیار نہیں ہے۔ اس حق کا دفاع کرنا ضروری ہے۔ ہم بلاگرز سے درخواست کر رہے ہیں کے وہ ان ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں جہاں انہیں حکومت پر تنقید کی وجہ سے جیلیوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ بالنگرنےایران کے بلاگر، کيانوش سنجری کی مثال دی۔سنجری کو اکتوبر ایران کی پولیس اور شیعہ عالم آیت اللہ بروجیدی کے درمیان تنازع کے بارے میں لکھنے پرگرفتار کر لیا گیا تھا۔ بالنگر کے مطابق ایمنسٹی چاہتی ہے کے بلاگرز ایسے واقعات کو نمایاں کریں اور اس طرح انٹرنیٹ پر آزادیِ اظہار کے لیے اپنے حمایت کا اظہار کریں۔ انسانی حقوق کی تنظیم اپنی مہم انٹرنیٹ گورننس فورم میں بھی لے جا رہی ہے۔ انٹرنیٹ گورننس فورم اقوام متحدہ کا ایک ادارہ ہے جہاں قوموں کی انٹرنیٹ پالیسی زیر بحث لائی جاتی ہیں۔ اس فورم کا پہلا اجلاس ایتھنز میں تیس اکتوبر دو ہزار چھ کو ہو رہا ہے۔ بالنگر کہتے ہیں ’ انٹرنیٹ گورننس فورم کو یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہمیں آن لائن کمیونٹی کو حاصل آزادیِ اظہار میں درپیش رکاوٹوں پر تشویش ہے اور ہم اس حق کے لیے لڑیں گے۔‘ بلانگر کہتے ہیں’بہت سی حکومتیں بھی اطلاعات کی آزادانہ ترسیل کو روکنے کے لیے ٹیکنلوجی کا استعمال کررہی ہیں۔ ای میل کے ذریعے اور ویب سائت پر خیالات اظہار کرنے پر لوگوں کو قید کیا گیا ہے۔ ویب سائٹس اور بلاگز کو بند کیا گیا ہے اور فائروالز کے ذریعے اطلاعات تک پہنچنے میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں۔‘ آن لائن مباحث پر نگرانی میں چین کی مدد کرنے کے لیے یاہو اور گوگل پر تنقید کی گئی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نےمئی 2006 میں انٹرنیٹ پر اختلافِ رائے کو دبانے کوشش کا پردا فاش کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ | اسی بارے میں بل گیٹس: بلاگ انتہائی موثر ہے 23 May, 2004 | نیٹ سائنس ’بلاگ‘، مقبول ترین لفظ02 December, 2004 | نیٹ سائنس امریکی، بلاگ کے دیوانے ہوگئے04 January, 2005 | نیٹ سائنس بلاگ سپاٹ:پابندی کے خلاف تحریک05 March, 2006 | نیٹ سائنس امریکیوں میں بلاگ کی مقبولیت06 January, 2005 | نیٹ سائنس بلاگرز کو کتنی چھوٹ05 March, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||