BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
2006: پچاس پسندیدہ سائیٹس
ویب سائٹس کو دن بدن مزید بہتر اور جدت پسند بنایا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار ٹائم کے مطابق ویڈیو ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ اور معاشرتی میل جول بڑھانے کے لیے بنائی گئی ویب سائیٹ ’مائی سپیس‘ کا شمار سال کی ’پچاس پسندیدہ ویب سائیٹس‘ میں ہوتا ہے۔

ٹائم کا رسالہ یہ انتخاب مختلف شعبوں میں کرتا ہے جن میں فن و تفریخ ، شاپنگ، اور موسیقی شامل ہیں۔

ٹائم کی نمائندہ میری این مرّے بچنر کہتی ہیں کہ ’ ہم سینکڑوں امیدواروں کا موازنہ کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کے بارے میں ہمیں پڑھنے والے، دوست اور ساتھی بتاتے ہیں۔‘

ٹائم رسالہ 2003 سے اس نوعیت کی سالانہ لسٹ جاری کر رہا ہے۔

تین سال قبل ای بے، ہاٹ میل، پے پال، گوگل اور انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس کو پسندیدہ سائٹس کی لسٹ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

ویب سائٹ ’مائی سپیس‘ کے بارے میں ٹائم کہتا ہے کہ یہاں ویب کے ستارے پیدا ہوتے ہیں، فلمی کیریر کا آغاز ہوتا ہے اور کئی اکیلے لوگ اپنے لیے ساتھی ڈھونڈ لیتے ہیں۔

رسالے کے مطابق اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو دس کروڑ ریجسٹرڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔

’ڈگ‘ نامی ویب سائٹ کا انتخاب، جو کہ لوگوں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ویب کے مختلف حصوں سے خبریں لے کر ان کی درجہ بندی کریں، 2005 میں کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ معروف نامہ نگار کیوین سائیٹس کی ویب سائیٹ جو کہ پوری دنیا کے جنگ زدہ علاقوں کے بارے میں بتاتی ہے ، کا شمار بھی پچھلے سال کی لسٹ میں کیا گیا تھا۔

پینڈورہ ایک آن لائن ریڈیو سٹیشن ہے

ٹائم کے مطابق جنگوں کے بارے میں پیشاورانہ طریقے سے معلومات فراہم کرنے والے کیوین سائیٹس کی ویب سائٹ ڈیجیٹل معلومات حاصل کرنے کے لیے ، متاثر کن مضامین اور دنیا بھر میں ہونے والی مختلف جنگوں کے بارے میں مواد فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔‘

2006 میں منتخب کردہ ویب سائٹس ایسی ہیں جن کا استعمال کرکے کارئین اپنے خیالات کا بھی آن لائن اظہار کر سکتے ہیں۔

میری این مرّے بچنر کہتی ہیں کہ ’ آئندہ آنے والی ویب سائیٹس نئے طریقوں سے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ان کو محظوظ بھی کریں گی۔ ان سائٹس میں ایسے آلات ہوں گے جن کی مدد سے میڈیا، بلاگ پوسٹس اور ویڈیو کلپس کو آسانی سے بنایا، دیکھا اور دوسرں تک پہنچایا جا سکے گا۔

اس لسٹ میں شامل دیگر سائٹس میں میوزک سروس ’پینڈورہ‘ شامل ہے جو کہ ایک آن لائن ریڈیو سٹیشن ہے اور لوگوں کو ان کی پسند کے مطابق موسیقی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ’مِیبو‘ جو کہ آن لائن فوری پیغام دینے کی سروس اور ’ گوگل سپریڈ شیٹ‘، ’سمارٹ سررچ اینجن آکونا اینڈ پیکسی‘ بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

اسی بارے میں
محبت کی آن لائن تلاش بڑہ گئی
13 February, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد