BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 December, 2005, 19:06 GMT 00:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ونڈوز کی خرابی سے وائرس میں آسانی
کمپیوٹر ماؤس
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر محفوظ ذرائع سے آنے والے پیغامات کو نہ کھولیں
کمپیوٹر کے صارفین کو ’مائیکروسوفٹ ونڈوز‘ میں ایک نئی خرابی کے بارے میں متنبہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر وائرس کا نشانہ بن سکتا ہے۔

انٹرنیٹ کے حوالے سے امریکہ کے نگران ادارے ’کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس سینٹر‘ نے ان خراب فائلوں کے متعلق پیغامات جاری کر دیے ہیں جنہیں ’ونڈوز میٹافائلز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بہت سی ویب سائٹس اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کے کمپیوٹروں میں وائرس داخل کر رہی ہیں۔

اس خرابی کا تعلق مائیکروسوفٹ کے ’آپریٹنگ سسٹم‘ سے ہے۔ اس میں ایسی ’امیج فائلز‘ ہیں جن میں ’ویکٹر‘ اور ’بٹ میپ‘ دونوں قسم کی تصاویر کی معلومات شامل ہیں۔

اس صورت حال سے فائدہ اٹھا کر حملہ آور ایسے ’ویب پیج‘ یا ای میل پر خطرے کے کوڈ کو چھپا کر حملہ کر سکتا ہے جس میں ونڈوز میٹافائلز موجود ہوں۔

اس مقصد کے لیے ’ایکسپلائٹ کوڈ‘ کو پھیلا دیا گیا ہے جو ’ونڈوز ایکس پی‘ سسٹم کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ تاہم اس سے ونڈوز کی دوسری اقسام بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

سکیورٹی فرم ’ویب سینس‘ کا کہنا ہے کہ اس نے بہت سی ایسی ویب سائٹس کا پتہ لگایا ہے جو اس خرابی کو وائرس پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔

یہ وائرس پیغامات لوگوں سے نیا ونڈوز آپریشن سسٹم انسٹال کرنے کے بہانے کریڈٹ کارڈ نمبر مانگتے ہیں اور اس عمل کے دوران وائرس کمپیوٹر میں منتقل کر دیتے ہیں۔

اس حملے کے آغاز کے بعد سکیورٹی فرمیں بہت محتاط ہو گئی ہیں اور اسے بہت خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

مائیکروسوفٹ کے سکیورٹی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ’ہم ونڈوز میں کسی قسم کی خرابی کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد صارفین کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسوفٹ اپنے صارفین کو غیر محفوظ ذرائع سے آنے والے پیغامات کے بارے میں بہت محتاط رہنے کا مشورہ دیتی ہے‘۔

فائر فاکسویب دنیامیں اضافہ
فائرفاکس ویب براؤزر نئے روپ میں
کمیوٹر وائرس کی زد میںکمپیوٹرکا نیاوائرس
غیر قانونی ویب سائٹس سے خبردار رہیں۔
اے او ایل مفت آن لائن چینل
اے او ایل ٹی وی چینل شروع کرے گا
براڈبینڈموبائل فون کا جال
’دو ہزار دس: تین ارب کے پاس موبائل فون‘
اسی بارے میں
محبت کی تلاش میں انٹرنیٹ دھوکے
19 November, 2005 | نیٹ سائنس
انٹرنیٹ پر امریکہ کا کنٹرول
15 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد