BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاہو: چین کیلیے ’مخبری‘ کا الزام
یاہو
ذرائع ابلاغ کے واچ ڈاگ نے الزام لگایا ہے کہ یاہو نے تجارتی مقاصد کے حصول کےلیے یہ کام کیا
انٹرنیٹ کمپنی یاہو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے چین کے حکام کو ایسی رسائی فراہم کی جس کے نتیجے میں ایک صحافی کو ’سرکاری راز افشا‘ کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم’رپورٹر سان فرنٹئر‘ یعنی ’سرحدوں سے ماورا رپورٹر‘ کا کہنا ہے کہ یاہو کی ہانگ کانگ برانچ نےچینی حکومت کوصحافی شی تاؤ کے ای میل اکاؤنٹ اور کمپیوٹر تک رسائی میں مدد دی جس کے نتیجے میں انہوں نے ایسی اطلاعات حاصل کیں جنہیں مذکورہ صحافی کو سزا دینے کی بنیاد بنایا گیا۔

ذرائع ابلاغ میں انفرادی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے الزام لگایا ہے کہ یاہو نے ’پولیس مخبری‘ کا یہ کام تجارتی مقاصد کے حصول کے لیے کیا۔

یاہو کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کو ہر ملک کے قوانین کے مطابق کام کرنا پڑتا ہے۔

چین کے صوبہ ہونان میں بزنس نیوز سے وابستہ سینتیس سالہ شی تاؤ پر یہ الزام تھا کہ ان کے کمپوٹر سے خفیہ معلومات افشا کی گئیں اور جس پر انہیں گرفتار کر کے دس سال کی سزا سنائی گئی۔

شی تاؤ کو دی جانے والی سزا کے حکم کا جو ترجمہ ’سرحدوں سے ماورا رپورٹرز‘ نے جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو کمیونسٹ پارٹی کے ایک داخلی پیغام کا متن بھیجنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

انٹرنیٹ کے مغربی ادارے چین میں انٹر نیٹ کے کڑے ضوابط پر چینی حکومت پر اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

یاہو نے مہینے بھر پہلے چین کی سب سے بڑی ای کامرس فرم علی بابا ڈاٹ کام کو خریدنے کے لیے ایک بلین ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد