ڈِسکوری کامیابی کے ساتھ روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کا خلائی طیارہ ڈِسکوری فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے منگل کے روز جی ایم ٹی کے مطابق 18 بج کر 38 منٹ پر خلاء میں روانہ ہوگیا۔ ڈِسکوری اپنے مِشن کے مطابق انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر جائے گا۔ ڈِسکوری کی خلاء میں روانگی خراب موسمی حالات کی وجہ سے چوبیس گھنٹے میں دو مرتبہ ملتوی کی گئی تھی۔ تین سال قبل شٹل کولمبیا کی تہذیب میں واپسی کے وقت تباہی میں کئی خلابازوں کی ہلاکت کے بعد یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔ امریکی خلائی پروگرام کا یہ 115واں مشن ہے۔ ڈِسکوری پر سات خلاباز ہیں جن میں پانچ مرد اور دو خواتین ہیں۔ ان میں سے ایک خلاباز جو جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں عالمی سٹیشن پر رہیں گے جبکہ باقی چھ دو ہفتے میں واپس آجائیں گے۔ ڈِسکوری مشن پر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے لیے لگ بھگ تیرہ ٹن سامان اور وہاں موجود خلابازوں کے لیے غذائی اشیاء ہیں۔ انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے خلابازوں کو غذا پہنچانے کے علاوہ ڈِسکوری کا مشن یہ بھی ہے کہ وہ ان حفاظتی اقدامات کی جانچ کرے جو کولمبیا شٹل حادثے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں خلائی شٹل بار میں خرابی12 July, 2005 | نیٹ سائنس خلائی شٹل کی روانگی پھر موخر14 July, 2005 | نیٹ سائنس یو ایف او، خطرے کی گھنٹی نہیں07 May, 2006 | نیٹ سائنس ناسا ٹیمپل ون کے ہدف میں کامیاب04 July, 2005 | نیٹ سائنس ڈیپ امپیکٹ: ٹی وی کوریج04 July, 2005 | نیٹ سائنس روشنی سے چلنے والا خلائی جہاز 21 June, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||