BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 17:50 GMT 22:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی ذہن پڑھنے والا کمپیوٹر
ڈرائیونگ میں مدد دینے کے علاوہ یہ کئی طرح کے دماغی مریضوں کے لیئے فائدہ مند ہوگا
اب تک کئی لوگ تو دوسروں کی ذہنی کیفیت جاننے کا دعوٰی کرچکے ہیں مگر وہ وقت دور نہیں جب آپ کی سوچیں کمپیوٹر بھی جان سکے گا۔

لندن میں ہونے والی ایک بڑی نمائش میں ایسا کمپیوٹر پیش کیا جائے گا جو انسان کی ذہنی حالت جاننے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

برطانیہ کی رائل سوسائٹی سمر سائنس نامی ادارہ لوگوں کو دعوت دے رہا ہے کہ وہ کمپیوٹر کو غم، خوشی اور دیگر جذبات سے باشعور کرنے میں ان کی مدد کریں۔

اس خصوصی کمپیوٹر پروگرام کو ڈیزائن کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر میں یہ نئی صلاحیت پیدا کرنے سے صارفین میں اضافہ ہوگا اور اس کے کئی استعمال ہوں گے۔ مثلاً ڈرائیونگ کے دوران مدد دینے کے علاوہ یہ کئی طرح کے دماغی مریضوں کے لیئے فائدہ مند ہوگا۔

اس خصوصی پروگرام کے لیئے کمپیوٹر کے ساتھ کیمرہ بھی نصب ہے جو استعمال کرنے والے شخص کے چہرے کے زاویوں اور لکیروں سے یہ اخذ کرسکے گا کہ کمپیوٹر پر بیٹھا شخص کس موڈ میں ہے۔

یہ حساس کیمرہ چہرے کی بیس معمولی حرکات کو ریکارڈ کرسکے گا مثلاً سر کی جنبش، ابروؤں کا اوپر یا نیچے ہونا یا منہ اور ہونٹوں کی حرکات و سکنات وغیرہ۔

چہرے کے زاویوں کے امتزاج سے کمپوٹر سافٹ ویئر اخذ کرے گا کہ اس سے غصہ، خوشی یا غم ظاہر ہورہا ہے۔

کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رابنسن کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس کا خیال ہے کہ اگلے پانچ سال تک یہ جدید سافٹ ویئر گاڑیوں میں نصب کردیا جائے گا جس سے محفوظ ڈرائیونگ میں مدد ملے گی۔

اسی بارے میں
پی سی وائرس کے بیس سال
23 January, 2006 | نیٹ سائنس
ایپل میں ایسا بھی کیا
21 April, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد