مائیکروسوفٹ کو نئے’ڈیجیٹل چیلنج‘ کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسوفٹ کو اس وقت کئی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن کیا دنیا میں سوفٹ وئیر کی سب سے بڑی کمپنی واقعی اپنی تاریخ کے نازک ترین مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چھوٹی چھوٹی کئی کمپنیوں نے میسنجنگ سے لے کر میوزک اور موبائیل فونز تک کی صنعت میں مائیکروسوفٹ کے لئے بہت سے پریشانیاں پیدا کررکھی ہیں لیکن ابھی بھی مائیکروسوفٹ کے عالمی مارکیٹ میں کئی ارب ڈالر کا بزنس کرتی ہے اور اس کے بانی اور مالک بل گیٹس ایک ایسی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں جس سے یہ کمپنی ایک بار پھر بہت سی سرمایہ کاری کرکے دوبارہ ابھر کر سامنے آسکتی ہے۔
بل گیٹس اس پات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ناقص سیکورٹی اور اس کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ ایک بڑا مسلہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ونڈوز کا اگلا ورژن ’لانگ ہارن‘ وائرس کے حملوں کو ماضی کی ایک داستان میں بدل دے گا۔ مائیکروسوفٹ اپنے تحقیقی بجٹ کا تیس سے پینتیس فیصد حصہ سیکورٹی کے معاملات کو حل کرنے میں صرف کررہا ہے اور برطانیہ میں کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لانگ ہارن میں سیکورٹی سسٹم کا بنیادی حصہ ہوگا نہ کہ ایک اضافی سہولت۔ لیکن لانگ ہارن کی ریلیز میں بہت زیادہ تاخیر ہوچکی ہے توقع ہے کہ 2006 کے اواخر سے پہلے ونڈوز کا یہ نیا ورژن مارکیٹ میں نہیں آئے گا۔ مائیکروسوفٹ کے حکام یہ امید بھی نہیں ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم مارکیٹ میں آنے کے فوراً بعد بہت جلدی بکنا شروع ہوجائے گا کیونکہ یہ صرف قدرے طاقتور کمپیوٹرز میں ہی استعمال ہوپائے گا۔ اس کے علاوہ مائیکروسوفٹ اب کمپیوٹر کی مارکیٹ سے نکل کر الیکٹرانکس کی پروڈکٹس کی طرف آنا چاہتی ہے لیکن ایسا کرنے میں ابھی انہیں کم از کم تین برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ لیکن اگر الیکٹرانکس پروڈکٹس میں مائیکروسوفٹ کا انپی شناخت بنانے میں وقت لگے گا تو ویڈیو گیمز کی مارکیٹ میں پچھلے ہفتے ایکس باکس کا نیا ورژن لانچ کرنے سے مائیکروسوفٹ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ مائیکروسوفٹ موبائیل کے میدان میں اپنی جگہ بنانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے اور پچھلے ہی ہفتے نوکیا کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں طویل عرصے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ لیکن مائیکروسوفٹ کی اصل جنگ آپریٹنگ سسٹم کی دنیا میں ایپل اور لائینیکس جیسے مخالفین کے ساتھ ہے۔ اگرچے پوری دنیا میں جہاں چین اور برازیل جیسے بڑے ممالک ونڈوز کی جگہ لائینیکس جیسے سسٹم کو رائج کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہیں آئی بی ایم جیسی کمپنیاں بھی یہی کوشش کررہی ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس سال پچھلے سال کے مقابلے ونڈوز کی زیادہ سی ڈیز فروخت ہونگی۔ تو آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ نئے چیلنجوں کے باوجود ابھی اس ڈیجیٹل جنگ میں آخری لڑائی کے لئے مائیکروسوفٹ کے دستوں میں بہت طاقت باقی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||