BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 December, 2006, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سال 2006 کی شخصیت: ’آپ‘
’یو ٹیوب‘
’یو ٹیوب‘ کے صارفین ایک دن میں دس کروڑ سے زائد ویڈیوز دیکھتے ہیں
امریکی ہفت روزہ ’ٹائم‘ نے سال دو ہزار چھ کے لیے تیز ترقی اور انٹرنیٹ پر صارفین کے مواد (user-generated material) میں زبردست اضافہ کی بنیاد پر ’آپ‘ یعنی صارفین کو اس سال کی سب سے بڑی ’شخصیت‘ قرار دیا ہے۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ٹائم نے عوام کو سراہا کہ انہوں نے عالمی میڈیا میں پیدا ہونے والے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ کی ورچوئل دنیا کو آباد کیا۔

ٹائم سال کی سب سے اہم شخصیت کا انتخاب انیس سو ستائیس سے ہرسال کر رہا ہے جس کا مقصد ایسی شخصیات کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے جو اس سال کے دوران سب سے زیادہ خبروں میں رہتے ہیں۔ ٹائم کے بعض انتخابات پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

اس سال جن شخصیات کے درمیان مقابلہ تھا ان میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور چین کے صدر ہُو جنتاؤ بھی شامل تھے۔

گزشتہ سال خبروں پر سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی شخصیات میں مائیکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے علاوہ روک سنگر بونو شامل تھے۔ سنہ دو ہزار چار میں امریکی صدر جارج بُش جبکہ اس سے ایک سال قبل ’دی امیرکن سولجر‘ نامی فلم کو اس اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا تھا۔

اس اعزاز کے لیے ’آپ لوگوں‘ کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹائم کا کہنا ہے کہ کسی شخصیت کی بجائے مجموعی طور پر عوام کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح انٹرنیٹ دنیا میں طاقت کے توازن کو بدل رہا ہے جہاں بلاگز اور انٹرنیٹ پر لوگوں کی بنائی ہوئی ویڈیوز وغیرہ ذرائع ابلاغ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔

’یو‘ کے ساتھ ساتھ ٹائم نے اس سلسلہ میں ’یو ٹیوب‘(you tube) ، فیس بک (facebook)، مائی سپیس (my space)، اور وکی پیڈیا (wikipedia) جیسی ویب سائٹس کا ذکر کیا جو صارفین کو اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز، تصاویر اور دوسری تخلیقات کو انٹرنیٹ کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ٹائم کے کالم نگار گروسمین کے مطابق انٹرنیٹ سائٹس کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کیسے طاقت چند شخصیات کے ہاتھوں سے نکل کر عام لوگوں کو منتقل ہو رہی ہے جو ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف ہمیں یہ پتا چلتا ہے کہ دنیا کس تیزی سے بدل رہی بلکہ یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یہ تبدیلی آ کیسے رہی ہے۔

ٹائم کا کہنا ہے کہ ہمیں ویب سائٹس کے بڑھتے ہوئے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اس آلے کو نہیں بھولنا چاہیے جس نے یہ سب کچھ ممکن بنایا یعنی ’ویب‘۔ کالم نگار کے مطابق ’ویب وہ آلہ ہے جو لاکھوں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی تخلیقات کو ایک دوسرے تک پہنچاتا ہے۔‘

ٹائم سال کی سب سے بڑی شخصیت کا انتخاب کرتے وقت جومعیار مدنظر رکھتا اس کے مطابق ’ اس اعزاز کی حق دار وہ شخصیت یا شخصیات ہوتی ہیں جو خبروں اور ہماری زندگی پر سب سے زیادہ گہرے اثرات چھوڑیں، قطع نظر اس کے کہ وہ اثرات اچھے تھے یا برے۔‘ شاید یہی وجہ ہے کہ ٹائم کی طرف سے انیس سو اڑتیس میں ہٹلر اور انیس سو اناسی میں آیت اللہ خمینی کو سال کی سب سے بڑی شخصیت قرار دینے کے فیصلوں کو متنازعہ خیال کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
گوگل نے یوٹیوب خرید لیا
10 October, 2006 | نیٹ سائنس
ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟
17 September, 2006 | نیٹ سائنس
انٹرنیٹ فون کالوں میں اضافہ
03 November, 2005 | نیٹ سائنس
بی بی سی ٹی وی انٹر نیٹ پر
27 August, 2005 | نیٹ سائنس
کمپیوٹر اب 9990 روپے میں
02 August, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد